پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم جمہوریہ :سکیورٹی مزید سخت …..سرینگر ضلع میں لوگوں کی جامہ تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ تیز

جموں میں ایم اے اسٹیڈئم کے گرد سکیورٹی کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-18
in اہم ترین
A A

SRINAGAR, JAN 9 (UNI):- Security forces frisking people in Old city locality ahead of the Republic Day celebrations in Srinagar on Monday.UNI PHOTO-41U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر اور لداخ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جموںکشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں پر روک لگانے کیلئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوجی اہلکاروں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے دونوں دارالحکومتوں میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح یونین ٹریٹری آف لداخ کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔
سرمائی دارالحکومت جموں جہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی‘ جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے‘ کے ارد گرد سخت سیکورٹی پہرہ بٹھایا گیا ہے ۔
اسی طرح گرمائی دارالحکومت سرینگر جہاں امکانی طور پر گورنر کے مشیر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کو بھی سخت سیکورٹی کے حصار میں رکھا گیا ہے ۔
دریں اثنا شہر میں ناخوشگوار واقعات کو ٹالنے کیلئے جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں نہ صرف ہر آنے جانے والی گاڑی بالخصوص دوپہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے ، بلکہ ان میں سوار افراد کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے
صوبہ جموں میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا’’سیکورٹی کو ہر سال۲۶جنوری کے موقع پر ہائی الرٹ پر رکھا جاتا ہے ۔ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایم اے اسٹیڈیم اور اس کے نزدیکی علاقوں میں تلاشیوں کا سلسلہ گزشتہ قریب ایک ہفتے سے جاری ہے ۔مشتبہ نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ‘‘۔
ادھر سرینگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں۳منشیات فروش گرفتار‘نشہ آور مواد بر آمد

Next Post

۴فضائیہ اہلکاروں کی ہلاکت:یاسین ملک کی قتل کے پیچھے شوٹر کے طور پر شناخت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ٹیرر فنڈنگ: یاسین ملک مجرم قرار

۴فضائیہ اہلکاروں کی ہلاکت:یاسین ملک کی قتل کے پیچھے شوٹر کے طور پر شناخت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.