جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

خشک موسم:باغبانی اور زراعت کے شعبوں کے علاوہ سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں

وادی کے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے جو آگے پانی کی قلت کا باعث بن سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-11
in مقامی خبریں
A A
نصف چلہ کلان گزر گیا لیکن مسلسل خشک سالی سے کسان پریشان تو سیاح بھی مایوس

Dry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر میں چلہ کلاں کا نصف حصہ تو بیت گیا لیکن اہلیان وادی اور یہاں موجود غیر مقامی سیاح برف باری کے انتظار میں بے قرار نظر آ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۲۰جنوری تک وسیع پیمانے پر برف باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال کی حد یہ ہے کہ یہاں دن کے دوران دہلی سمیت ملک کے کئی علاقوں سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منگل کے روز درجہ حرارت۲ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۸ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ اس دن دہلی کا درجہ حرارت صرف۴ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے نہ صرف یہاں مختلف شعبہ ہائے حیات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ غیر مقامی سیاحوں میں بھی مایوسی دیکھی جا رہی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسمی صورتحال سے وادی میں جہاں ایگریکلچر اور ہار ٹیکلچر کے شعبوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں وہیں شعبہ سیاحت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کے دور رس نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا’’پانی کی قلت سے ایگریکلچر کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور شعبہ ہارٹیکلچر بھی متاثر ہوسکتا ہے خشک موسم سے درختوں پر شگوفے قبل از وقت پھوٹ سکتے ہیں جس سے میوہ کو نقصان ہوسکتا ہے ‘‘۔
محکمہ جل شکتی کے مطابق خشک موسمی صورتحال کے نتیجے میں وادی کے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے جو آگے پانی کی قلت کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر موسم کی یہی صورتحال جاری رہی تو آگے دھان جیسی فصل اگانے کے لئے کٹھن مشکلات در پیش ہوں گے ۔
شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ خشک موسم وادی میں شعبہ سیاحت کو متاثر کر سکتا ہے ۔
جی ایم ڈار نامی ایک ٹراول ایجنٹ نے کہا’’برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے غیر مقامی سیاح یہاں آنے کا پلان بناتے ہیں لیکن یہاں صورتحال ایسی ہے کہ یہاں موجود سیاح برف باری نہ ہونے کی صورت میں واپسی کا سامان باندھ رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہاں غیر مقامی سیاحوں میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے اور یہ لوگ دوسرے علاقوں جہاں برف باری ہوتی ہے ، کا رخ کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس صورتحال سے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کا روز گار متاثر ہو سکتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق وادی میں خشک موسمی صورتحال جنگلات اور بستیوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافے کی ایک وجہ ہے ۔
حکام کے مطابق جموں وکشمیر کے کئی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ درج ہو رہا ہے اور سٹیلائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق۱۰زیادہ جنگل آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں چھ رہائشی مکان، شاپنگ کمپلیکس ، دو شیڈ ، تین گائو خانے اور تین دکانیں خاکستر ہوئے ہیں۔
غلام حسین نامی ایک سبکدوش لیکچرر نے بتایا کہ کشمیر جہاں اپنے قدرتی حسن و جمال کے باعث مشہور ہے وہیں موسم سرما کے دوران بھاری برف باری کی وجہ سے بھی یہ خطہ شہرت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا’’برف باری بھی ہماری ایک پہچان اور شان ہے اس کے بغیر چلہ کلان کی اہمیت ہی کیا ہے اور سب سے بڑھ کر برف باری ہی کشمیر کے خاص طور پر کسانوں کی لائف لائن ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منوج سنہا کا ہندی کے عالمی دن پر لوگوں کا مبارکباد

Next Post

جموں:ڈی جی بی ایس ایف کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
بی ایس ایف سربراہ کا سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ

جموں:ڈی جی بی ایس ایف کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.