ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں:ڈی جی بی ایس ایف کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

بین الاقوامی سرحد کے اگلے علاقوں کا دورہ بھی کیا:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-11
in اہم ترین
A A
بی ایس ایف سربراہ کا سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز جموں میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی بی ایس ایف نے اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کیا ۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگوال نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
ترجمان نے بتایا’’ڈائریکٹرجنرل بی ایس ایف نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی سرحد کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا‘‘۔
ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی‘۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایس ایف سربراہ نے سرحدوں پر تعینات افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال کے دوران بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
بی ایس ایف چیف اگروال نے مختلف سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان نے کہا’’انہوں نے بی ایس ایف جوانوں کو سرحد پر موثر تسلط میں اپنا بہترین کام جاری رکھنے کی تلقین کی تاکہ سرحد پار سے مسلسل چیلنجوں کو ناکام بنایا جا سکے ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے ۔
بی ایس ایف چیف نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے ۔
اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف چیف نے بارڈر سیکورٹی فورس کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خشک موسم:باغبانی اور زراعت کے شعبوں کے علاوہ سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں

Next Post

یوم جمہوریہ :جموںکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات‘ جامہ تلاشیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
حالیہ حملوں کے بعد سرینگر میں سکیورٹی سخت، جگہ جگہ تلاشیاں

یوم جمہوریہ :جموںکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات‘ جامہ تلاشیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.