جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگ مضبوط تو ملک مضبوط ہوگا‘….. معاشرے کے آخری فرد تک پہنچ کرانہیں اسکیموں سے جوڑا جارہا ہے

مودی کی گارنٹی والی گاڑی کے ساتھ لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں:وزیرا عظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-09
in اہم ترین
A A
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے مسئلہ کشمیر حل کیا :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے عام آدمی کو روزمرہ کی ضروریات کیلئے جدوجہد سے باہر نکالنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ غریب، کسان، خواتین اور نوجوان اگر یہ چار ذاتیں مضبوط ہوں گی، توہندوستان مضبوط ہوجائے گا۔
مودی نے یہاں وکست بھارت سنکلپ یاترا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو تین دن پہلے ہی یاترا نے اپنے۵۰دن مکمل کیے ہیں۔ اس عرصے میں۱۱کروڑ لوگوں کا جڑنا، یہ اپنے آپ میں بے مثال ہے ۔ حکومت خود معاشرے کے آخری فرد تک پہنچ کر اسے اپنی اسکیموں سے جوڑ رہی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’وکست بھارت سنکلپ یاترا نہ صرف حکومت کی بلکہ ملک کے خوابوں کی، قراردادوں اور اعتماد کی یاترا بن گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر علاقہ، ہر خاندان اپنے بہتر مستقبل کی امیدکے طورپرمودی کی گارنٹی والی گاڑی دیکھ رہا ہے ۔ اس یاترا کے تعلق سے گاؤں ہو یا شہر، ہر جگہ امنگ ہے ، جوش اور یقین ہے ۔ ملک کے ہرکونے میں مودی کی گارنٹی والی گاڑی پہنچ رہی ہے ۔ جن غریب لوگوں کی زندگی سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے انتظار میں گزر گئی، وہ آج ایک معنی خیز تبدیلی دیکھ رہے ہیں‘‘۔
مودی نے کہا’’ کس نے سوچا تھا کہ کبھی سرکاری ملازم، سرکاری افسر، یہ بابو اور یہ لیڈران خود غریب کے دروازے پر پہنچ کر پوچھیں گے کہ آپ کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملا یا نہیں۔ لیکن اب یہ پوری ایمانداری کے ساتھ ہورہا ہے ۔ مودی کی گارنٹی والی گاڑی کے ساتھ، سرکاری دفتر،عوامی نمائندے ، ملک کے باشندوں کے پاس، ان کے گاؤں محلے پہنچ رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’آج ملک نہیں بلکہ دنیا میں مودی کی گارنٹی پر بات ہورہی ہے ، لیکن مودی کی گارنٹی کا مطلب کیا ہے ؟آخر اس طرح مشن موڈ پر ملک کے ہر استفادہ کنندہ تک حکومت کا پہنچنا یہ اتنی محنت کیوں کرتے ہیں؟ دن رات حکومت اپنی خدمات انجام دینے میں اتنی محنت کیوں کررہی ہے ؟ سرکاری اسکیموں کے مکمل نفاذ اور وکست بھارت کے عہد میں کیا تعلق ہے‘‘ ؟
مودی نے کہا’’ہمارے ملک میں بہت سی نسلوں نے سہولت کی کمی میں زندگی گزاری ہے ، ادھورے خوابوں کے ساتھ زندگی مکمل کی ہے ، انہوں نے اس کمی کو اپنی قسمت تسلیم کیا اور اسی غربت کی زندگی گزارنے کیلئے مجبور رہے ۔ چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے یہ جدوجہد ملک میں غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں میں اس کا سب سے زیادہ اثر رہا۔ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اس طرح کی زندگی نہ گزارنی پڑے ‘‘۔
وزیر اعظم نے مزید کہا’’ آپ کے آبا ؤ اجدادا کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، آپ کے بزرگوں کو جو مشکلات جھیلنی پڑی، وہ پریشانی آپ کو نہ پیش آئے ، اسی مقصد کے لیے ہم اتنی محنت کر رہے ہیں۔ ہم ملک کی ایک بہت بڑی آبادی کو روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لئے ہونے والی جدوجہد سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور یہی ہمارے لیے یہ ملک کی سب سے بڑی چار ذاتیں ہیں۔ جب غریب، کسان، خواتیں اور نوجوان، یہ میری چار ذاتیں، جو میری پسندیدہ چار ذاتیں ہیں، اگر یہ مضبوط ہو ں گی، تو ہندوستان کا مضبوط ہونا یقینی ہو گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر اور لداخ کیلئے چار مزید این سی سی یونٹ قائم کرنے کی منظوری

Next Post

’انتخابات:امیدواروں کے انتخاب کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق

’انتخابات:امیدواروں کے انتخاب کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.