بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-12
in مقامی خبریں
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر///
ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب دنیا بالخصوص یورپی ممالک کے سیاح دنیا کے جھمیلوں اور شور شرابے سے نجات پانے کیلئے پرسکون جگہوں کی تلاش میں وادی کشمیر پہنچتے تھے ۔
یہ سیاح یہاں بھی لوگوں کی ہل چل اور چہل پہل سے دور شہرہ آفاق جھیل ڈل یا نگین جھیل کے ہاؤس بوٹوں کی خاموش اور پر فضا ماحول میں قیام کرکے اپنا وقت گذارتے تھے ۔
لیکن جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سیاحوں کی ضروریات و ترجیحات میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہے اور آج جھیل ڈل یا نگین جھیل کے ہاؤس بوٹوں میں سیاحوں کیلئے انٹرنیٹ سہولیات کی دستیابی اہم ضرورت بن گئی ہے تاکہ وہ ایک طرف اپنے عزیز و اقارب سے جڑے رہیں تو دوسری طرف دنیا کے حالات و واقعات سے بھی ہر پل آگاہ رہیں۔
جھیل ڈل میں مغل شراٹن ہاؤس بوٹ کے مالک بلال احمد بکتو کا کہنا ہے کہ آج سیاح ہاؤس بوٹ میں قدم رکھنے سے قبل انٹر نیٹ سہولیات کی دستیابی کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہاؤس بوٹ میں انٹر نیٹ سہولت دستیاب نہیں ہوگی تو بیشتر سیاح ہوٹل یا دوسری جگہ قیام پذیر ہونے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
بکتو کا کہنا تھا’’ہاؤس بوٹ میں قدم رکھتے ہیں سیاح وائی فائی پاس وارڈ مانگتے ہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا کی وساطت سے دنیا کے ساتھ جڑ سکیں‘‘۔
جھیل ڈل اور نگین جھیل میں قریب۴۵۰ہاؤس بوٹس ہیں جن میں سے بیشتر ہاؤس بوٹوں میں انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہیں۔
ہاؤس بوٹ مالک نے کہا کہ آج سیاحوں کو ہاؤس بوٹس میں بھی وہ تمام سہولیات دستیاب ہونی چاہئے جو ایک ہوٹل یا ریستوران میں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم ہاؤس بوٹس میں سیاحوں کے لئے وہ تمام سہولیات دستیاب رکھتے ہیں جو ایک ہوٹل میں ان کے لئے ہوتی ہیں اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارا کام چلنا مشکل ہے ‘‘۔
بکتو کا کہنا تھا’’ہمارا خاندان قریب ایک صدی سے سیاحتی شعبے سے جڑا ہوا ہے اور ہماری روزی روٹی کا یہی واحد وسیلہ ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاؤس بوٹ میں دنیا کے گوشہ وکنار کے سیاحوں نے قیام کیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے ۔
ہاؤس بوٹ مالک نے کہا’’ہم نے اپنی اس ہاؤس بوٹ کو سیاحوں کے جدید مطالبوں کے عین مطابق تیار رکھا ہے تاکہ کسی سیاح کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جب سیاح ہماری ہاؤس بوٹ میں قدم رکھتے ہیں تو ان کے لئے موثرانٹر نیٹ سہولیات کو دستیاب رکھنا ہماری ترجیح ہوتی ہے اور اس کے بعد باقی وہ تمام سہولیات سیاحوں کو دستیاب رکھی جاتی ہیں جن کی ان کو ضرورت ہوتی ہے ‘‘۔
بکتو نے کہا کہ ہاؤس بوٹ میں وائی فائی سسٹم کو دستیاب رکھنا ایک مشکل کام تھا ہم اس حوالے سے بہت فکر مند تھے ۔انہوں نے کہا’’ہاؤس بوٹ میں اس سہولت کی دستیابی کو ممکن بنانے کیلئے ہم نے ایک مواصلاتی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی نے زیر آب تار بچھا کر ہماری اس ضرورت کو پورا کیا جس کے لئے اس کو کئی ماہ لگ گئے ۔
ہاؤس بوٹ مالک نے کہا کہ آج کے دور میں سیاحوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا ایک انتہائی کٹھن کام ہے لیکن ہم سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ہاؤس بوٹ جھیل ڈل میں اسی جگہ کھڑی ہے جہاں پہلے تھی۔
بکتو کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے سیاحوں کا آنا بند تھا لیکن امسال ہمارا کام چلنے لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امسال ایک بہت اچھے سیاحتی سیزن کی امید کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی لہر میں ٹھہراؤ آنے کے ساتھ ہی وادی کے جلمہ سیاحتی مقامات پر غیر مقامی سیاحوں کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے ۔
شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے نظاروں سے امسال ریکارڈ تعداد میں سیاح لطف اندوز ہوئے ۔
وادی کے ہوٹل بھی سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں اور اس شعبے سے وابستہ دیگر لوگ خواہ وہ ٹورسٹ گائیڈ ہیں یا دوسرے لوگ وہ بھی خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے خاتون صحافی شہید

Next Post

جنگجوؤں اور اُن کے مدد گاروں کے خلاف کارروائیاںکامیاب:دفاعی ذرائع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
اونتی پورہ تصادم میںلشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک:کمار

جنگجوؤں اور اُن کے مدد گاروں کے خلاف کارروائیاںکامیاب:دفاعی ذرائع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.