مقبوضہ بیت المقدس//
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹرشہید ہوگئیں۔
عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ شہید ہوگئیں۔ ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔
رپورٹس کے مطابق شیریں ابو عاقلہ مغربی کنارے کے شہرجینن میں فلسطینوں کے گھروں پراسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں اوراس دوران فلسطینیوں پرقابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شیریں ابوعاقلہ بھی شہید ہوگئیں۔