اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تیل کی برآمدات دوگنی ہوچکی ہیں، ایرانی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-12
in عالمی خبریں
A A
عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تیل کی برآمدات دوگنی ہوچکی ہیں، ایرانی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

تہران//
ایران کے صدر نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی برآمدات ان کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے دوگنی ہوچکی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس اگست میں منصبِ صدارت سنبھالا تھا۔
ابراہیم رئیسی نے یہ دعویٰ سرکاری ٹیلی وژن کو دیےگئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے اس بارے میں تفصیلات یا تیل کی برآمدات کے اعدادوشمار نہیں دیے۔
بقول ان کے ’’تیل کی فروخت دوگنی ہوچکی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایران تیل کی فروخت کے معاملے پر پریشان نہیں ہے۔
رئیسی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک تیل کے دوسرے ذرائع دیکھ رہے ہیں۔ ایران کا خام تیل روسی خام تیل کے معیار سے ملتا جلتا ہے اور عالمی منڈی میں اس سے مسابقت رکھتا ہے۔
جنگ کی وجہ سے رسد کے بارے میں بے یقینی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں گزشتہ کئی برسوں کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ مارچ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی تھی جس کی وجہ سے روس پر لگائی گئی پابندیوں پر عمل درآمد مشکل ہوگیا تھا۔ برینٹ کی قیمت پیر کے روز 105 ڈالر فی بیرل تھی۔تیل کی طلب میں اضافہ ایران کے سرکاری خزانے کے لیے خوش خبری ہے۔ ملک کا کہنا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود اربوں ڈالر زائد کا تیل بیچ رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایران نیوز کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے فروری کے اوائل میں جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال نصف ایرانی برس کے دوران ملک نے 18.5ارب ڈالر کا تیل فروخت کیا ہے۔ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران تیل کی فروخت محض 8.5ارب ڈالر تھی۔ اس میں سے اکثر تیل چین کو برآمد کیا گیا۔ وینیزویلا میں بھی کچھ ایرانی تیل کے ٹینکر پہنچے ہیں۔
ایران کے تیل کے وزیر جواد اوجی نے مقامی میڈیا کو اپریل میں بتایا کہ رئیسی کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے تیل کی برآمد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چار برس قبل تب کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مغربی ممالک کے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا اور ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ایران کا تیل کا سیکٹر بھی ان پابندیوں کی زد میں آیا تھا جس کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت دباؤ کا شکار ہے۔
اس جوہری معاہدے کی بدولت ایران نے جوہری افزودگی کو محدود کرنے کی شرط مانی تھی جس کے بدلے اس کی معیشت پر سے پابندیاں ہٹائی گئی تھیں۔ اس کی وجہ سے ایران کے خام تیل پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئی تھیں۔
اس معاہدے کے احیاء کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں ویانا میں ہونے والے مذاکرات رواں برس مارچ کے دوران کسی نتیجے پر پہنچنے کے قریب تھے، لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ مذاکرات کار ابھی تک آسٹریا کے دارالحکومت میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بیٹھے نہیں ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ڈیڈ لاک ختم کرنے کی آخری کوشش کے سلسلے میں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر تہران کا دورہ کریں گے۔

ایران نے پابندیوں کی شکار اپنی خام تیل کی انڈسٹری کو مذاکرات کا بنیادی نکتہ قرار دیا ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ اس کے خام تیل کی فروخت پر عائد تمام پابندیاں ہٹائی جائیں اور اسے تیل کی فروخت میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بل گیٹس کورونا وائرس کا شکار

Next Post

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے خاتون صحافی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان ازجان

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے خاتون صحافی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.