سرینگر//
وادی کشمیر میں گرچہ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برابر جاری ہے تاہم ہفتے کی صبح گہری دھند سے لوگوں کو کسی حد تک راحت نصیب ہوئی جس نے گذشتہ کئی دنوں سے اہلیان وادی کا جینا مشکل کر دیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۹ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۴ جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کمزور مغربی ہوائوں کے داخل ہونے کے باعث ۳۰؍اور۳۱دسمبر کووزیبلٹی میں بہتری متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر گہری دھند چھائی رہنے کا امکان ہے ۔