بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور اور گہری دھندقائم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-29
in تازہ تریں
A A
سری نگر میں گہری دھند، لوگوں کا صبح کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 29 دسمبر

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور اور گہری دھند کا راج برابر قائم ہے جس سے لوگ گونا گوں مشکلات و مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

سری نگر سمیت وادی کے کئی میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گہری دھند سے وزیبلٹی انتہائی کم تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیوروں کو ہیڈ لائٹس چالو کرکے ہی گاڑیاں چلانا پڑیں اور نماز فجر کی ادائیگی اور روٹہ دودھ لانے والوں کو بھی روشنی کا استعمال کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی کشمیر، بارہمولہ اور پلوامہ کے میدانی علاقوں میں 31 دسمبر تک دھند کا راج قائم رہنے کا امکان ہے ۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد اور معمول سے نیچے درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 31 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وسطی کشمیر، بارہمولہ، گاندربل اور پلوامہ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کی شب پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹنگمرگ:کنویں میں گرنے والے شخص کودس گھنٹے کے بعد زندہ باہر نکالا گیا

Next Post

لداخ میں 29 سڑکوں کی تعمیر کے لیے 1100 کروڑ روپے مختص:گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری

لداخ میں 29 سڑکوں کی تعمیر کے لیے 1100 کروڑ روپے مختص:گڈکری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.