جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

پونچھ میں حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی چھٹے روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-26
in ٹاپ سٹوری
A A
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۶دسمبر

جموں و کشمیر کے پونچھ میں گزشتہ ہفتے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے منگل کو مسلسل چھٹے دن بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

متعلقہ

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کے روز پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر فوج اور سویلین حکام کے ساتھ گراو¿نڈ زیرو کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران 30 سے زیادہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور ان میں سے کئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فوج کی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

ادھر ایک عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن میں سراغ رساں کتے، نگرانی کے آلات اور فضائی میکانزم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تسلط کی کارروائیوں کے دوران دراندازی کے سات راستوں کو بند کرنے کے لئے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گھنے جنگلات، گہری کھائیوں اور غاروں کی وجہ سے کارروائیاں محتاط طریقے سے کی جارہی ہیں۔

راجوری اور پونچھ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات مسلسل چوتھے دن بھی معطل رہیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وزیر دفاع بدھ کو علاقے کا دورہ کریں گے اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعلی کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز پونچھ کے گراو¿نڈ زیرو کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سورن کوٹ اور راجوری ضلع کے تھانہ منڈی جنگلاتی علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا تھا۔

جنرل پانڈے نے سکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ وہ تمام چیلنجوں کے خلاف ثابت قدم رہیں۔

پونچھ میں دھیرا کی گلی اور بفلیاز کے درمیان دھتیار موڑ پر جمعرات کو دہشت گردوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے بعد فوج نے پوچھ تاچھ کے لئے تین شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور نوکریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ اس معاملے پر میڈیکو لیگل رسمی کارروائی کی گئی ہے اور قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

فوج نے شہری ہلاکتوں کی مکمل داخلی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے انعقاد میں مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صوبائی کمشنرکا کشمیر میں موسم سرما کی تیاریوں کا جامع جائزہ 

Next Post

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

2026-09-17
مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

ایل جی کی رائے بریلی میں شری شیو مہاپُران کتھا میں شرکت

2026-09-17
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی سے حکومتی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی لین دین پر۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر فیس واپس لینے کا کوئی سوال نہیں:حکومتی عہدیدار

2026-09-17
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

اسمبلی اجلاس سے قبل سجاد لون کی ریزرویشن  پالیسی پر حکومت پر تنقید

2026-09-17
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے تصادم نہیں  بات چیت کی ضرورت ہے: بخاری

2026-09-17
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

وسطی کشمیر رینج میں سکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا آئی جی پی نے جائزہ لیا

2026-09-17
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.