جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وار داتوں میں زائد از ایک درجن دکانوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-09
in تازہ تریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۹دسمبر
وادی کشمیر میں دوران شب آگ کی دو الگ الگ وار داتوں میں زائد از ایک درجن دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں آگ کی ایک شبانہ وار دات میں کم سے کم ۶دکانوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب ڈھائی بجے لگنے والی آگ کی ایک واردات میں۶دکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا”یہ بیس پر مشتمل دکانوں کی لائن ہے جس میں سے۶ دکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا“۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری چار گاڑیاں جائے واردات پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
تاہم آگ کی اس وار دات میں کسی قسم کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے نیز آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے ۔
ادھر وسطی ضلع گاندربل کے قصبہ کنگن کے مین مارکیٹ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک شاپنگ کمپلیکس کے کم سے کم۷دکان خاکستر ہوگئے ۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ کنگن کے مین مارکیٹ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کی ۷دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری گاڑیاں اور عملہ جائے وار دات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں کپڑوں کے دو دکانوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔تاہم اس وار دات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں میں آگ لگنے کی وار داتوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے ۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کشمیر کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس دوران گرمی کے لئے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری پرعمل پیرا ہونے سے آگ کی وار داتوں میں کمی کی جاسکتی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے ڈی جی پی لآاینڈ آرڑر کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت

Next Post

کشمیر میں چلہ کلاں جیسی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدت بڑھ گئی

کشمیر میں چلہ کلاں جیسی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.