سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے جمعہ کے روز ’ہند کی چادر‘شری گرو تیغ بہادر جی کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے کہا’’آئیے ہم اپنے آپ کو گرو جی کے پیش کردہ ہمدردی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کے اصولوں کیلئے وقف کرتے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’ہند کی چادشری گرو تیغ بہادرجی کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں یہی موقع ہے جب ہمیں گرو جی کی تعلیمات اور قربانیوں کو یاد کرنا چاہئے ‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’آئیے ہم اپنے آپ کو گرو جی کے پیش کردہ ہمدردی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف اصولوں کے لئے وقف کرتے ہیں‘‘۔
گرو تیغ بہادر جی سکھ مذہب کے نویں گرو تھے ۔ انہوں نے سال۱۶۶۵اور۱۶۷۵کے درمیان سکھ پنت کی رہنمائی کی۔ سکھ روایت کے مطابق سکھ پنت کی ترقی میں ہر ایک گرو کا ایک مخصوص یاد گار حصہ ہوتا ہے ۔
گرو تیغ بہادر جی۱۶۲۱میں امرتسر میں پیدا ہوئے وہ سکھوں کے چھٹے گرو گرو ہر گو وند سنگھ کے دوسرے بیٹے تھے ۔ ان کا اصلی نام تیاگ مل تھا لیکن شمشیر زنی ان کی مثالی مہارت کو دیکھنے پر والد نے تیغ بہادر کے نام سے یاد کرنا شروع کیا۔