اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آزاد صاحب آپ بھی کریں گے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-31
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یہ صرف دعویٰ ہے…

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

تو صاحب آزاد صاحب…اپنے غلام نبی آزاد صاحب کاکہنا ہے کہ وہ سیاست کو مذہب اور مذہب کو سیاست سے دور رکھیں گے اور… اور سو فیصد رکھیں گے ۔ ہم آزاد صاحب کی نیت پر شک تو نہیں کررہے ہیں … لیکن ان کا یہ کہنا کہ وہ سیاست کو مذہب سے دور رکھیں گے… اس سے بڑی سیاست اور کوئی نہیں ہو سکتی ہے اور… اور اس لئے نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ… کیونکہ دنیا کے جس حصے میں ہم رہ رہے ہیں … اس حصے میں سیاستدان علامہ اقبال کے اس شعر پر من و عن عمل کرتے ہیں اور… اور سو فیصد کرتے ہیں …’ جد اہو دین سے سیاست تو رہ جاتی ہے چنگیزی‘… ہند و پاک میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں وہ سب… ہول سیل میں اس شعر کو عملا رہی ہیں اور… اور سو فیصد عملا رہی ہیں…فرق صرف یہ ہے کہ کوئی سامنے آکر ‘سینہ تان کر تو… تو کوئی سات پردوں کے پیچھے چھپ کر لیکن… سب کی سب دین اور مذہب کا استعمال کرتی ہیں … سیاست میں کرتی ہیں… بی جے پی سینہ تان کر کرتی ہے… بغیر کسی ہچکہاہٹ کے ‘ بغیر کسی لگی لپٹی کے کرتی ہے اور… اور کانگریس… اپنے آزاد صاحب کی سابقہ جماعت کانگریس سات پردوں کے پیچھے کرتی ہے … چوری چوری’چھپکے چھپکے کرتی ہے… تاکہ کوئی دیکھ نہ لے … غیر محسوس انداز میں کرتی ہے… تاکہ کسی کو محسوس نہ ہو… لیکن کرتی ہے اور… اور ضرور کرتی ہے ۔جب بھی اور جہاں بھی کانگریس کو مذہب کا سہارا لینے کی ضرورت پڑتی ہے…وہاں یہ لیتی ہے… اوررہی اپنے آزاد صاحب کی بات تو یقینا اب یہ کانگریس میں نہیں ہیں… لیکن کانگریس اور ان کا ساتھ جتنا رہا… اور بہت طویل رہا ہے… ممکن نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ انہوں نے کانگریس سے یہ نہیں سیکھا ہوگا کہ… کہ کس طرح… کس غیر محسوس انداز میں سیاست میں ‘ الیکشن کیلئے ‘ ووٹوں کیلئے‘ اقتدار کیلئے ‘ طاقت کیلئے غیر محسوس انداز میں مذہب کا استعمال ہو تا ہے… ہمیں یقین ہے کہ آزاد صاحب نے اتنا تو کانگریس سے سیکھ ہی لیا ہو گا اور… اور جموں کشمیر میں جب بھی اور جہاں بھی انہیں الیکشن کیلئے‘ دوٹوں کیلئے‘ اقتدار کیلئے ‘ طاقت کیلئے مذہبی کا استعمال کرنے کی ضرورت پڑے گی یہ جناب اس کا استعمال کریں گے اور سو فیصد کریں گے کیونکہ بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے کہ … کہ یہ ایک اچھا اور منافع بخش ماڈل ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے :دلباغ سنگھ

Next Post

بابر اعظم کی گفتگو لیک ہونے پر وقار یونس کی تنقید

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
Next Post
شاہد آفریدی سے ہاتھ ملا کر بھارتی وزیر پسینے پسینے ہوگیا تھا، وقار یونس

بابر اعظم کی گفتگو لیک ہونے پر وقار یونس کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.