سرینگر/30 اکتوبر
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے واقعے کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث لوگوں کو جلد ہی سزا دی جائے گی۔
پولیس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تمچی ناﺅ پورہ علاقے میں پیر کے روز جنگجوﺅں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
ڈی جی پی نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا”اس واقعے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر کی قیادت میں تحقیقات ہو رہی ہے اور تفصیلات دستیاب ہورہی ہیں“۔
سنگھ نے کہا”ایک غریب مزدور جو روزی روٹی کےلئے یہاں کام کر رہا تھا کو نشانہ بنانے کی حرکت کو نہ اللہ تعالیٰ، نہ ہی لوگ اور نہ ہی ہم معاف کر سکتے ہیں“۔
ایل جی کا کہنا تھا”اس کیس کو دیکھا جا رہا ہے اور اس میں ملوث لوگوں کو جلد ہی سزا دی جائے گی۔“