جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

خطرات برقرار ہیں‘پولیس کچھ ہلکے میں نہیں لے سکتی ہے :دلباغ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سری نگر، 30 اکتوبر

جموں کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے پیر کو کہا کہ پولیس چیزوں کو ہلکے سے نہیں لے سکتی اور اسے محتاط رہنا ہوگا کیونکہ دہشت گردوں کے خطرات بدستور برقرار ہیں۔

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

وہ اتوار کو سری نگر کے عیدگاہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار پر حملے کا حوالہ دے رہے تھے۔

دلباغ نے کہا”ہمارا ایک افسر کل کرکٹ کے میدان میں دوسرے عہدیداروں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس پر حملہ کیا گیا۔ اس کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں“۔

ڈی جی پی نے پیز کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چےت میں کہا”پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی۔ ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ خطرات باقی ہیں“۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کس پیغام کے ساتھ پولیس فورس چھوڑ رہے ہیں، سبکدوش ہونے والے ڈی جی پی نے کہا”میں فورس نہیں چھوڑ رہا ہوں۔ ایک پولیس والا ہمیشہ پولیس والا ہوتا ہے۔ میں 30 سال سے فورس کے ساتھ ہوں اور میں فورس کے ساتھ رہوں گا“۔

ڈی جی پی سنگھ 31 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور خصوصی ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ان کی جگہ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کے طور پر لیں گے۔

نئی گاڑیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج 160 جدید گاڑیاں لانچ کی گئی ہیں اور انہیں او پی سی اے پی کے تحت 43 تھانوں میں تعینات کیا جائے گا جس کا مقصد تھانے کے تحت آنے والے علاقے میں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

حالیہ دراندازی کی بولیوں پر ڈی جی پی نے کہا کہ سرحدی گرڈ مضبوط ہے لیکن پڑوسی ملک دہشت گردوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا”حال ہی میں، مچل سیکٹر میں پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ کپواڑہ ضلع میں آج کے انکاو¿نٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جہاں آپریشن جاری ہے“۔

جموں کے ارنیا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈی جی پی نے کہا کہ چیزوں کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کس وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی نے سرحدی باشندوں کے لیے کافی مہلت دی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ برقرار رہے گا۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ جب پڑوسی ملک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں دراندازی کی مزید کوششوں کا امکان ہے؟دلباغ نے کہا”پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پیش رفت پر گہری نظر رکھیں گی اور کسی بھی اضافی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گی“۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہو یا الیکشن نہ ہوں، پڑوسی ملک دہشت گردوں کو اس طرف دھکیل رہا ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور’دہشت گردوں ‘کی فائرنگ میں ہلاک

Next Post

جموں کشمیرکو بد عنوانی سے صاف و پاک کرنا ہمارا مشن : سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت

جموں کشمیرکو بد عنوانی سے صاف و پاک کرنا ہمارا مشن : سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.