سرینگر/ 30 اکتوبر
پولیس کاکہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پیر کو ایک غیر مقامی مزدور کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے ’ایکس‘ پر کہا”دہشت گردوں نے پلوامہ کے تمچی نوپورہ علاقے میں یو پی کے مکیش کے طور پر شناخت شدہ ایک مزدور پر گولی چلائی، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ مزید تفصیلات کی پیروی کی جائے گی“۔
یہ واقعہ سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس انسپکٹر کے شدید زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔