جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ترقی یافتہ قوم کا راز مروجہ اور اخلاقی تعلیم میں مضمر:ڈاکٹرفاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-22
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر//
تعلیم حاصل کرنا ہر ایک انسان کا بنیادی حق ہے اور اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرانا والدین کا اولین فرض ہوتا ہے کیونکہ تعلیم ہی کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی ، خوشحالی اور فارغ البالی کی ضامن ہے ۔
ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پریزنٹیشن کانونٹ کے کلچرل فیسٹول کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ موجودہ دور میں‘جب ہمارا معاشرہ منشیات، بے راہ وری اور دیگر بدعات کی لپیٹ میں آگیا ہے ، بچوں کو مروجہ اور اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرناوقت کی اہم ترین ضرورت بن گیاہے ۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اور اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض قرار دیا گیا ہے ۔ آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے جدید علوم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے ۔
والدین کو اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ یہ موبائل فون ہماری نئی نسل کو دھیمک کی طرح چاٹ رہاہے اور اگر وقت رہتے اس پر قابو نہیں پایا گیاتو مستقبل میں اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے ۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر ہم مزید غفلت میں سوئے رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم وقت رہتے ان بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے عملی اقدامات میں جُٹ جائیں۔
این سی صدر نے کہا کہ ہماری نوجوان پود میں منشیات کا استعمال بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور خدا نہ خواستہ اگر یہ رجحان اسی رفتار سے بڑھتا گیا تو مستقبل میں قوم کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ہمارے لئے کسی المیہ سے کم نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ منشیات اور دیگر سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا اور والدین کا اس میں سب سے زیادہ رول بنتا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہ اکہ سماج میں پائی جارہی ہر ایک بدعت کا واحد راستہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حماس اور اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے۲۲ صحافی مارے گئے:سی جے پی

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ کی مرمت‘ آج ٹریفک معطل رہے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

سرینگر جموں شاہراہ کی مرمت‘ آج ٹریفک معطل رہے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.