پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسرائیل اور فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے متجاوز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسرائیل اور فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے متجاوز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سرینگر/۹اکتوبر
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اب تک 700 اسرائیلی جبکہ 400 فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
ادھر پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں جاری لڑائی کے دوران علاقائی مزاحمت کو تقویت دینے’ کے لیے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے تعینات کر رہی ہے‘۔
اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس نے 100 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نے سرکاری افسران کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حماس کے حملے میں کم از کم 700 افراد مارے گئے ، جب کہ اسلامی گروپ کے جنگجو¶ں نے حفاظتی باڑ توڑ کر قریبی آبادیوں پر حملہ کیا، جس میں بہت سے لوگ مارے گئے ۔ فوجیوں کو قید کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی غزہ کے شدت پسندوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل پر تقریباً 3000 راکٹ داغے ۔
اتوار کی رات اسرائیل کی وزارت صحت نے اسرائیلی ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم 2,243 زخمی ہیں جن میں سے 22 کی حالت نازک ہے ۔
اسرائیلی افواج نے ابھی تک جنوبی اسرائیل کا مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا ہے اور حماس کے عسکریت پسند غزہ کے قریب متعدد علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ گولی باری کر رہے ہیں۔ آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ نے جنوب میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔
اس دوران غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 370 فلسطینی کی موت ہوئی اور 2200 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ نے اسرائیلی میں متعدد امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اسرائیل کے لیے جنگی سازوسامان بھیج کر اور خطے میں افواج کو بڑھا کر حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک ’حالتِ جنگ میں ہے۔ حماس سے اسرائیلی علاقوں اور لوگوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔‘
حماس نے سنیچر کی صبح اسرائیل میں راکٹ حملے کیے تھے اور اس کے مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہوگئے تھے۔ یہ گذشتہ دہائیوں میں سب سے زیادہ کشیدہ صورتحال ہے۔
ادھر گذشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے دو سینئر ارکان نے سنیچر کے روز غزہ سے ہونے والے حملوں کا موازنہ امریکا پر نائن الیون کے حملوں سے کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان میجر نیر دینار نے سنیچر کے روز حماس کے جانب سے اسرائیل پر حملے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ہمارے لیے امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔ انھوں نے ہمیں آ لیا۔‘
لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے بھی حماس کے حملوں کا موازنہ امریکہ میں ہونے والے بڑے حملوں سے کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ نائن الیون اور پرل ہاربر جیسا حملہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ اسرائیل کی تاریخ کا اب تک کا بدترین دن ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایک ہی حملے سے اتنے زیادہ اسرائیلی نہیں مارے گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن پانچ ریاستوں میں انتخابی شیڈول کا کرے گا اعلان

Next Post

پانی کی عدم دستیابی کےخلاف حبہ کدل میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

پانی کی عدم دستیابی کےخلاف حبہ کدل میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.