اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو ٹی کے شہریوں کیلئے۱۰۵۴؍اِی سروسز دستیاب

مہتا کا’بھرشٹاچار مُکت‘ جے اینڈ کے کی اہمیت کا اعادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-05
in اہم ترین
A A
’تمام خدمات ۱۵ جنوری تک آن لائن ہوں گی‘

CS Mehta

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ آئی ٹی کے مختلف جاری اَقدامات کی عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ آئی ٹی کا تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت جس میں کمشنر سیکرٹری محکمہ آئی ٹی پریرنا پوری، سی ای او، جے کے ای جی اے، سٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر، این آئی سی کے علاوہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ جانکاری دی گئی کہ اس وقت شہریوں کیلئے۱۰۵۴؍اِی سروسز دستیاب ہیں جبکہ مزید ۲۰ اِی۔سروسز زیر ترقی ہیں۔
چیف سیکرٹری نے ایک عام شہری کی زندگی کو بدلنے اور’’ بھرشٹاچار مُکت جے اینڈ کے‘‘کے حصول کے لئے اِی۔ خدمات کی اہمیت اعادہ کیا اور۱۵۰۰؍اَی سروسز کے ہدف کو حاصل کرنے کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا تاکہ ایک عام شہری کو کسی بھی سرکاری فائدے کے حصول کیلئے کسی بھی دفتر کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت تقریباً ختم ہو سکے۔ اِس سلسلے میںمحکمہ آئی ٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ جموں و کشمیر میں اِی۔ خدمات کو مزید توسیع کے لئے محکموں اورضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ غوروخوض کا سیشن منعقد کرے۔
دوران میٹنگ جانکاری دی گئی کہ محکمہ ریونیو کی ۷سب سے زیادہ استعمال ہونے والی خدمات بشمول اِنکم سر ٹیفکیٹ، کاسٹ سر ٹیفکیٹ اور محکمہ ہاؤسنگ کی8 خدمات بشمول پیدائش کا سر ٹیفکیٹ، وفات سر ٹیفکیٹ میں درخواست دہندہ کو بھیجے گئے ایس ایم ایس میں پی ایس جی اے ٹائم لائنز شامل کی گئی ہے۔
ڈاکٹر مہتا نے محکمہ آئی ٹی پر زور دیا کہ وہ کوششیں جاری رکھے اورتمام متعلقہ اِی سروسز میں پی ایس جی اے ٹائم لائنز کو شامل کرے تاکہ شہریوں کو ٹائم فریم کے بارے میں علم کے ساتھ بااِختیار بنایا جاسکے جس کے اَندر متعلقہ محکمہ کی طرف سے اُنہیں ایک خاص سروس فراہم کرنے کی اُمید ہے۔
چیف سیکریٹری نے اِی۔ خدمات کے شہریوں کے تاثرات کے موضوع پر فیڈ بیک کی اہمیت کا مشاہدہ کیا اور آر اے ایس فیڈ بیک پورٹل کے ساتھ تمام یوٹی اِی۔ خدمات مربوط کرنے کی ہدایت دی۔ ای۔سروسز اسسمنٹ رپورٹ کے معیار پر سیر حاصل بحث و تمحیص کے بعد محکمہ آئی ٹی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ان تمام محکموں کے لئے خصوصی ورکشاپ منعقد کرے جن کی خدمات کو اسسمنٹ میں ناقص درجہ دیا گیا ہے تاکہ فوری طور پر بہتری لائی جاسکے۔ میٹنگ میں ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ، ورچیول ٹورز، این ای ایس ڈی اے اسسمنٹ، اربن سرویلنس سمیت دیگر اَمور کی پیش رفت کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان پر تبادلہ خیال ہوا۔
کمشنر سیکرٹری محکمہ آئی ٹی نے جانکاری دی کہ محکمہ ملازمین کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے پائلٹ بنیادوں پر جموں و کشمیر کے اِی۔ آفس مثال کے ساتھ وائس ٹو ٹیکسٹ اور ٹیکسٹ ٹو وائس کنورژن کے لئے مرکزی حکومت کے بھاشنی ٹول کو مربوط کرنے کے عمل میں ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جیون پرمان کے تحت ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی پیش رفت گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ’’ وِیاکتی پہچان‘‘کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ِای۔سروسز کا اگلا ارتقائی قدم حکومت کے پاس دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کی فعال آٹو شناخت ہے تاکہ شہریوں کی درخواست پر مبنی سروس ڈیلیوری ماڈل سے فعال اور حکومت کی طرف سے شروع کردہ سروس ڈیلیوری ماڈل میں منتقل کیا جاسکے جہاں محکمہ خدمات کی فراہمی کے لئے اہل شہری تک پہنچتا ہے۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ آئی ٹی کو ہدایت دی کہ وہ’’ وِیاکتی پہچان‘‘ کے تصور کو حقیقت روپ دینے کے لئے سنجیدہ اور کوششیں کریں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

علماروڈ سیفٹی کاوشوں کو کامیاب بنانے میں مدد دیں:بخاری

Next Post

بن ٹول پلازا اور ہندواڑہ سڑک حادثات میں ۳؍افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بن ٹول پلازا اور ہندواڑہ سڑک حادثات میں ۳؍افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.