منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان اور چین کی طاقت اور ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-04
in اہم ترین
A A
دشمن کی طاقت اور ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار: فضائیہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
فضائیہ کے سربراہ وی آر چودھری نے آج کہا کہ ہندوستان پاکستان اور چین کے درمیان فوجی اتحاد سے بخوبی واقف ہے اور وہ ٹیکنالوجی کا مقابلہ ٹیکنالوجی سے اورطاقت کا مقابلہ تربیت اور جنگی مہارت کی بنیاد پر مضبوطی سے کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔
ایئر چیف مارشل چودھری نے ایئر فورس کے ۹۱ویں یوم تاسیس۸؍اکتوبر سے قبل منگل کو یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمارے خطے کی غیر مستحکم اور غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر ایک مضبوط اور قابل اعتماد فوج وقت کی ضرورت ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور چین کے درمیان بننے والے فوجی اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کومعلوم ہے کہ ان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا’’ پاکستان میں جے ایف۱۷لڑاکا طیارے تیار کیے جا رہے ہیں اور وہ جے۱۰طیارے بھی حاصل کر رہا ہے‘‘ ۔
چودھری نے کہا کہ ہماری نظریں اس پر ہیں اور ہم ٹیکنالوجی کا مقابلہ ٹیکنالوجی سے اور طاقت و زیادہ تعداد کا مقابلہ اپنی تربیت اور حکمت عملی سے کرنے کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں۔
چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سرحد پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔’’ ہم انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیوں کے ذریعے سرحد پراور سرحد کے پار بنائے جانے والے انفراسٹرکچر، صلاحیت کی تعمیر اور وسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں‘‘۔
فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہماری آپریشنل پالیسیاں متحرک ہیں اور یہ حالات اور وقت کی ضرورت اور محاذ کے مقام کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہے زیادہ تعداد میں کیوں نہ ہو، پھر بھی ہم اپنی تربیت اور جنگی صلاحیتوں کے ذریعے اسے سخت مقابلہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وقتاً فوقتاً اپنے مانیٹرنگ سسٹم میں تبدیلیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔
چودھری نے کہا کہ مگ ۲۱لڑاکا طیارہ ممکنہ طور پر یوم فضائیہ کے موقع پر منعقدہ فلائی پاسٹ میں آخری بار حصہ لے رہا ہے اور اس کے بعد یہ ایسے فلائی پاسٹس کا حصہ نہیں بنے گا۔ اس بار فلائی پاسٹ پریاگ راج میں سنگم کے آسمان پر ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سرینگر پر امن ،کوئی دہشت گردی دنہیں‘:لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُر امن ماحول کی عکاس ہے:آئی جی سی آر پی ایف

Next Post

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کجر میں انکاﺅنٹر شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کجر میں انکاﺅنٹر شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.