سرینگر//
چنار کور کمانڈر نے منگل کو کپوارہ کے مژھل سیکٹر کا دورہ کیا تاکہ علاقے میں کا انسداد دراندازی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
چنار کور کے ترجمان نے ’ایکس ‘پر کہا کہ انسداد دراندازی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چنار کور کے کمانڈر نے ایل او سی کے ساتھ مژھل کپواڑہ میں فرنٹ لائن یونٹ کا دورہ کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آرمی کمانڈر نے۲۹/۳۰ ستمبر کو مژھل میں آپریشن گچ نار کے کامیاب انعقاد پر فورسز کو شاباشی دی جس میں دراندازی کرنے والے دو دہشت گرد مارے گئے اور بڑی مقدار میں جنگی سامان برآمد کیا گیا۔