منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈانگری حملہ: پونچھ کے مینڈھر میں پانچ مقامات پر چھاپے

ڈیجیٹل آلات و دستاویزات کو ضبط کیا گیا: این آئی اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-01
in اہم ترین
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

جموں//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتے کی صبح جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر تحصیل میں پانچ مقامات پر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ڈیجیٹل آلات و دستاویزات کو ضبط کیا۔
یہ چھاپے راجوری کے ڈانگری حملے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے ۔
بتادیں کہ سال رواں کے ماہ جنوری میں ہونے والے اس حملے میں۵؍افراد از جان جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے چھاپوں کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پونچھ کے مینڈھر تحصیل کے گرسائی گائوں میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔
ترجمان نے کہا’’این آئی اے کی ٹیموں نے ان مقامات پر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گردوں کے بالائے زمین ورکروں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس دوران کئی ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات جن میں مجرمانہ ڈاٹا اور مواد شامل ہے ، کو ضبط کیا گیا اور اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ان چھان بین کی جا رہی ہے ‘‘۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ این آئی اے نے نثار احمد عرف حاجی نثار اور مشتاق حسین نامی دو ملزمان کو۳۱؍اگست۲۰۲۳کو ایک کیس ( آر سی۲۰۲۳/۱/این آئی اے / جموں) میں گرفتار کیا تھا جو اس وقت سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند ہیں۔
ترجمان نے کہا’’ان دو گرفتار شدگان کے انکشافات اور جمع شدہ معلومات کی بنیاد پر یہ چھاپے مارے گئے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’این آئی اے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں گرفتار شدہ ملزموں نے دہشت گردوں کو پناہ دی تھی جنہوں نے یہ خطرناک حملہ انجام دیا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’گرفتار شدگان نے ان دہشت گردوں کو زائد از دو مہینوں تک منطقی سپورٹ فراہم کیا اور ان کو کمیں گاہوں میں پناہ دی جن کو انہوں نے خود بنایا تھا‘‘۔
این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق یہ دو پاکستان نشین لشکر طیبہ سے وابستہ ہینڈلر سیف اللہ عرف ساجد جٹ، ابو قاتل عرف قاتل سندھی اور محمد قاسم کی ہدایات پر کام کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقدمہ ابتدائی طور پر زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۳/۱آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن راجوری میں درج کیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ این آئی اے نے۱۳ جنوری کو اس کیس کو اپنے قبضے میں لے کر دوبارہ رجسٹر کیا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہل کا نشان لداخ کے لوگوں کے دلوں میں بسا ہے‘

Next Post

جموں کے اکھنور میں آتشزدگی فیکٹری مالک لقمہ اجل، فیکٹری تباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

جموں کے اکھنور میں آتشزدگی فیکٹری مالک لقمہ اجل، فیکٹری تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.