پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آین اے آئی عدالت نے پرہ کو یو ٹی سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-01
in مقامی خبریں
A A
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید الرحمن پرہ کو سرینگر کی ایک عدالت نے اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے ایک سال تک یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
اپنے والد کے کینسر کے علاج کے لیے جموں و کشمیر سے باہر جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے وحید پرہ نے این آئی اے عدالت کے خصوصی جج سندیپ گنڈوترا کو ایک درخواست پیش کی تھی۔
عسکری سرگرمیوں کی، مبینہ طور، حمایت کرنے پر پرہ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت ایک معاملے میں ملزم قرار دیا گیا ہے، جس میں پرہ کو ہائی کورٹ کی جانب سے مشروط ضمانت دی گئی تھی۔ ضمانت کی شرائط میں یہ بھی داخل ہے کہ وہ جموں و کشمیر سے باہر کہیں بھی نہیں جا سکتے۔
خصوصی جج سندیپ گنڈوترا نے پرہ کی دہلی اور ممبئی جانے کی ’’عمومی اجازت‘‘ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی گئی ہے کہ ’’اس سے مقدمے کی سماعت میں رکاوٹ آئے گی اور یہ خدشہ ہے کہ پرہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کر سکتا ہے۔‘‘
جج نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ درخواست گزار نے عدالت کو بتائے بغیر اپنے والد کی طبی دیکھ بھال کے لیے ممبئی اور دہلی جانے کے لیے ایک سال کی عمومی اجازت کی درخواست کرتے ہوئے یہ عرضی جمع کرائی ہے۔‘‘
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پرہ نے مختلف وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر اور ملک سے باہر سفر کرنے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں امریکہ جانے اور اپنے بیمار والد کو علاج کے لیے ممبئی لے جانے کی پیشگی درخواست بھی شامل ہے۔
این آئی اے کورٹ نے ’’پرہ کی سفری درخواستوں میں تضاد‘‘ محسوس کیا جب کہ اس سے پہلے اس کے والد کی طبی حالت نازک تھی، اس کے باوجود پرہ نے ییل فیلوشپ میں شرکت کے لیے تین ماہ کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دینے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ اس کے بعد اس نے ایک اور درخواست جمع کرائی ہے جس میں اپنے والد کے علاج کے لیے ایک سال کی مدت کے لیے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
جسٹس گنڈوترا نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ درخواست محض مقدمے کی سماعت میں تاخیر کے لیے پیش کی گئی تھی۔‘‘
عدالت نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ڈی پی لیڈر اپنی آزادی کا غلط استعمال کرے گا اور بھارت میں ایسے ’’عناصر‘‘ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے گا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’’عسکریت پسندی/ علیحدگی پسند نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ رواں برس جون میں ییل پیس فیلوشپ کے لیے سفر کرنے کی اجازت سے انکار کیے جانے کے باوجود، پرہ کو اپریل میں اپنے والد کے ساتھ ممبئی میں ٹاٹا میموریل سینٹر جانے کے لیے ’’انسانی بنیادوں‘‘ پر ممبئی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرما سے پہلے ہی بجلی کی کٹوتی:جموں کشمیر کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا

Next Post

’ہل کا نشان لداخ کے لوگوں کے دلوں میں بسا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

’ہل کا نشان لداخ کے لوگوں کے دلوں میں بسا ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.