جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

قومی سلامتی کی بات ہو تو تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجاتی ہیں:راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-12
in تازہ تریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

جموں/۱۲ستمبر
بارڈر روڈ آگنائزیشن (بی آر او) کے 90 انفراسٹرکچر پروجیکٹوں جو 29 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہوئے ہیں، کو قوم کے نام کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی آر او کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کارناموں کے ساتھ جوڑیں۔
سنگھ نے کہا”آپ (بی آر او) کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے “۔
وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ میں بشنوہ ‘ کول پور ‘ پھل پور روڈ پر دیوک برج کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہا”آپ کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے“۔
ان کا کہنا تھا کا تعمیرات کا یہ کام ’لوگوں کا‘،’لوگوں کےلئے‘اور’لوگوں سے‘کے جذبے کو اجاگر کرنا چاہئے ۔ان 90 پروجیکٹوں میں سے 36 ارناچل پردیش میں‘ 26 لداخ میں‘ 11 جموں و کشمیر میں‘5 میزورم میں‘3 ہماچل پردیش میں‘ سکم، مغربی بنگال اور اترا کھنڈ میں دو دو، ناگا لینڈ، راجستھان اور انڈومان نیکو بار جزیروں میں ایک ایک ہے ۔بی آر او نے ان اہم پروجیکٹوں کی تعمیر کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے ۔
سنگھ نے بی آر او کو مسلح افواج کا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر او نہ صرف ملک کے سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے بلکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی بڑا رول ادا کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا”ہم بی آر او کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک محفوظ رہے اور سرحدی علاقے ترقی کے منازل طے کریں دور افتادہ علاقوں میں انفراسٹکچر پروجیکٹوں کی بر وقت تکمیل نئے انڈیا کا نیا نارمل بن گیا ہے “۔
422.9 میٹر طویل 70 آر سی سی دیوک برج انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں مزید مستحکم ہوں گی اور علاقے میں سماجی و معاشی ترقی یقینی بن جائے گی۔
سنگھ نے امید ظاہر کی کہ بی آر او شن کن لا ٹنل جو 15 ہزار 8 سو 55 فٹ اونچی ہے ،کو ریکارڈ وقت میں تعمیر کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل ہماچل پردیش کے لاہول سپتی کو لداخ کے زنسکار سے جوڑے گی اور یہ ایک ہمہ موسمی ٹنل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بی آر او سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو وسعت دے کر ملک کی سلامتی کے لئے قابل قدر کام کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی نہ صرف ملک کی سلامتی کے لئے موثر ہے بلکہ اس سے ہمسایہ ملک جس کے بھارت کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں، کے ساتھ کنکٹوٹی کو بھی فروغ ملتا ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ بی آر او نے کئی دوسرے ممالک جیسے مینمار اور بھوٹان میں بھی انفراسٹرکچر پروجیکٹس تعمیر کئے ہیں اور ان ممالک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سول ‘ ملٹری ملاپ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ملک کے تحفظ کی ذمہ داری صرف فوج پر نہیں ہے بلکہ عام لوگوں پر بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی آر او انفرسٹرکچر کو سول اور ملٹری سیکٹروں کے ساتھ تعاون کرکے تیار کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوج اور عوام کا یہ باہمی تعاون سرحدی انفراسٹرکچر کے شعبے میں کئی سنہرے باب رقم کرے گا۔ملک کے سرحدوں کا تحفظ متحد ہو کر یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا” نظریاتی اختلافات کے باوجود قومی مفادات کے تحفظ کےلئے ریاستی حکومتوں کا تعاون قابل داد ہے“۔انہوں نے بی آر او کی ماحولیات کے تحفظ کے تئیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کی بھی سراہنا کی۔
سنگھ نے بی آر او سے تاکید کہ کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی جاری و ساری رکھیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا”اب تک ہم نے کم سے کم سرمایہ کاری، زیادہ سے زیادہ قیمت(ویلیو) کے منترا پر کام کیا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور کم سے کم موحولیاتی تباہی، زیادہ سے زیادہ قومی سلامتی اور بہبودی کے منترا پر کام کرنا ہے “۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ جاری

Next Post

راجوری تصادم :دہشت گرد اور فوجی ہلاک، ایس پی او سمیت تین اہلکار زخمی ©:اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
یوم آزادی :جموں میں سیکورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریاں کا جائزہ

راجوری تصادم :دہشت گرد اور فوجی ہلاک، ایس پی او سمیت تین اہلکار زخمی ©:اے ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.