جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لداخ خود مختارپہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کی تاریخ۴؍اکتوبر کو

این سی کو ’ہل‘ واپس ‘کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۶ستمبر مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر///
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل(ایل اے ایچ ڈی سی)کرگل کے۵ویںانتخابات کے انعقاد کیلئے تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ۴؍اکتوبر کو پولنگ کی نئی تاریخ مقرر کی ہے ۔
بتا دیں کہ عدالت عظمیٰ نے ان انتخابات کے انعقاد کیلئے۵؍اگست کو جاری کی گئی پہلی نوٹیفیکیشن کو منسوخ کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات ۱۰ستمبر کو ہونے والے تھے ۔
حکام کی طرف سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق۲۶رکنی ایل اے ایچ ڈی سی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل۹ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۶ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔مذکورہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال۱۸ستمبر کو ہوگی جبکہ امیدواد۲۰ستمبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام۲۶نشستوںکیلئے پولنگ۴؍اکتوبر صبح۸بجے سے شام۴بجے تک ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی۸؍اکتوبر کو ہوگی۔ان انتخابات کا پورا عمل۱۱؍اکتوبر سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔
ادھر عدالت عظمیٰ نے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے’ہل‘انتخابی نشان کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے مطابق تازہ نوٹیفکیشن میں ایل اے ایچ ڈی سی کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کیلئے’ہل‘کے نشان کو بھی محفوظ رکھا ہے ۔
قبل ازیں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو کونسل انتخابات میں آزاد امید واروں کے طور متصور کرکے انہیں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ اگست۲۰۱۹میں لداخ الگ یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد ایل اے ایچ ڈی سی کرگل انتخابات یونین ٹریٹری میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۳سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی‘ملزم گرفتار

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.