سرینگر///
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع بارہمولہ کے پلہالن علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ پلہالن کی ایک پارٹی نے پلہالن موڑ پر ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران ایک شخص کو روکا جس کی شناخت ہاشم رمضان ولد محمد رمضان ساکن گوجری محلہ پلہالن کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کی تحویل سے ۲ء۴کلو فکی بر آمد کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
قابل ذکر ہے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے۸مہینوں کے دوران۲۱۳مقدمے درج کرکے۳۴۳منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔