سرینگر///
جموںکشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک۱۳سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک۳۲سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈ گر سری نگر کے بطور کی گئی ہے ۔
سرینگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا’’۳۲سالہ عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈگر سری نگر کو ایک۱۳سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔