جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چندریان تھری کو چاند پر بھیجنے کے بعد آدتیہ ایل ون خلائی جہاز سورج کی جانب روانہ

آدتیہ کی منزل سورج نہیں ہے بلکہ یہ ۱۵ لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سورج کے گرد گردش کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-03
in مقامی خبریں
A A
چندریان تھری کو چاند پر بھیجنے کے بعد آدتیہ ایل ون خلائی جہاز سورج کی جانب روانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//(ویب ڈیسک)
بھارت نے اپنے خلائی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہفتے کے روز ایک خلائی جہاز سورج کی جانب روانہ کر دیا ہے جس کا نام آدتیہ ایل ون ہے۔
آدتیہ ایل ون کی لانچنگ ہفتے کی صبح ہوئی جسے براہ راست ٹیلی وڑن پر دکھایا گیا۔ یہ منظر دیکھنے کیلئے بہت سے لوگ وہاں موجود تھے جنہوں نے دیوانہ وار خوشی کا اظہار کیا۔
بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے راکٹ کی روانگی کے بعد اپنے ایک بیان میں لانچنگ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ راکٹ زمین کے بیرونی خلا کی جانب بڑھ رہا ہے۔
چار مہینے کے اس سائنسی مشن کے دوران راکٹ میں نصب آلات سورج کی بیرونی پرتوں کا مشاہدہ کریں گے اور اس سے متعلق ڈیٹا زمینی مرکز کو بھیجیں گے۔
سورج کی طرف بھیجا جانے والا یہ ایسا پہلا مشن نہیں ہے۔ اس سے عشروں قبل۱۹۶۰ کی دہائی میں امریکہ اور یورپی خلائی ایجنسی نے ناسا کے پائینیر پروگرام کے تحت اپنے کئی مطالعاتی مشن نظام شمسی کے مرکز میں روانہ کیے تھے۔
اس کے علاوہ جاپان اور چین بھی سورج پر تحقیق کے لیے زمین کے مدار میں اپنے مشن بھیج چکے ہیں۔تاہم آدتیہ ایل ون کی کامیابی کی صورت میں یہ کسی بھی ایشیائی ملک کا سورج سے متعلق پہلا مشن ہو گا۔
حال ہی میں بھارت نے کامیابی کے ساتھ اپنی چاند گاڑی چندریان تھری چاند کی سطح پر اتاری تھی۔ جس سے امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دینے والا وہ دنیا کا چوتھا ملک بن چکا ہے۔
بھارتی خلائی اداریکے اس تازہ خلائی پروگرام کے متعلق بھارت کے ایک ماہر فلکیات سومک رائے چوہدری نے جمعے کو این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بھارتی سائنس دانوں کے لیے ایک چیلنجنگ مشن ہے۔
چوہدری کا کہنا تھا کہ اس مشن کا مقصد سورج سے بڑے پیمانے پر پلازما اور مقناطیسی توانائی کے اخراج کا مطالعہ کرناہے۔سورج سے خارج ہونے والے یہ طوفان اس قدر طاقت ور ہوتے ہیں کہ وہ زمین تک پہنچ جاتے ہیں اور سیٹلائٹس کے نظام میں خلل ڈالنے کا سبب بنتے ہیں۔
چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ آدتیہ مشن ہمیں سورج سے اٹھنے والے طوفانوں سے پیشگی خبردار کرے گا اور ہمیں یہ بھی سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے۔
آدتیہ ہندو میتھالوجی میں سورج دیوتا کا نام ہے۔
بھارت کے سورج مشن کی منزل سورج نہیں ہے بلکہ یہ ۱۵ لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سورج کے گرد گردش کرے گا۔ یاد رہے کہ یہ فاصلہ زمین اور سورج کے درمیان مجموعی فاصلے کا محض ایک فی صد ہے۔
یہ وہ فاصلہ ہے جہاں زمین اور سورج کی کشش نقل ایک دوسرے کی قوتوں کو زائل کر دیتی ہیں اور راکٹ اس مقام پر مقرر کردہ مدار میں گردش جاری رکھ سکتا ہے۔
آدتیہ کو بھارتی خلائی ادارے نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے ۳۲۰ ٹن وزنی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ بھارتی سائنس دان اس سے قبل چاند اور مریخ کے اپنے مشنز میں اسی طرح کے راکٹ استعمال کر چکے ہیں۔
بھارت کا خلائی پروگرام انتہائی کم قیمت ہے اور مغربی ممالک کے مقابلے میں معمولی بجٹ سے وہ اپنی خلائی مہمات کو آگے بڑھا رہا ہے۔
بھارت نے اپنا پہلا خلائی مشن۲۰۰۸ میں چاند کے مدار کی جانب روانہ کیا تھا جس کا نام سروپ تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی کم لاگت سے خلا میں اپنی تحقیقات جاری رکھ سکتا ہے۔ اس کے ماہر سائنس دان اور انجینئر مغربی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم مشاہروں پر کام کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے ۳۰۰ گاؤں میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائیگا

Next Post

ایک ملک ایک الیکشن:سابق صدر کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے ممبران کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
صدر کووند کا دورہ ترکمانستان، چار معاہدوں پر دستخط

ایک ملک ایک الیکشن:سابق صدر کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے ممبران کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.