جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’انڈیا ‘کو سب سے بڑا چیلنج

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

کچھ لوگ اچھل رہے ہیں…اچھل ہی نہیں رہے ہیں‘ بلکہ ساتویں آسمان پر اڑ بھی رہے ہیں اور… اور اس لئے اڑ رہے ہیں کیونکہ ’انڈیا‘ نے ایک ساتھ مل کر الیکشن … لوک سبھا الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے… اتفاق کیا ہے ۔ اس لئے ان لوگوں کو لگتا ہے… ان کا خیال ہے کہ بس اب لوک سبھا الیکشن کے انعقاد کی دیر ہے… ایک بار الیکشن ہو جائے تو… تو مودی جی اور ان کی بی جے پی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائیگی اور… اور ان کا پتہ کاٹ دیا جائیگا ۔اب ہم ان احمقوں سے کہیں تو … تو کیا کہیں کہ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے کہ ان کی سمجھ میں یہ کیوں نہیں آرہا ہے کہ… کہ ’مودی جی کو ہرائیں گے‘ کہنا جتنا آسان ہے ‘اتنا ہی اسے عملاً کر کے دکھانا مشکل ہے… مودی جی کو ہرانا تو دور کی بات ہے…’ انڈیا‘ کیلئے سب سے بڑا چیلنج … مودی جی کو ہرانے سے بھی بڑا چیلنج لوک سبھا نشستوں کی تقسیم ہے… یعنی کون جماعت کہاں کہاں سے لڑے گی اور حلیف جماعت کیلئے وہ کون کون سے نشست چھوڑ دے گی … یہ سب سے بڑا اور مشکل مرحلہ ہے اور ہاں چیلنج بھی ۔ اپنے کشمیر کی ہی بات کریں تو… تو کشمیر کی دو سب سے بڑی جماعتیں ‘نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ‘دونوں …’انڈیا ‘ کا حصہ ہیں… کشمیرمیں انہیں مل جل کر ایک ساتھ الیکشن لڑنا ہے‘ جیسا کہ ’انڈیا ‘ نے ممبئی میں اعلان کیا … کشمیر میں اس وقت تینوں لوک سبھا حلقوں ‘ سرینگر‘اننت ناگ اور بارہمولہ پر نیشنل کانفرنس کا قبضہ ہے…پچھلے لوک سبھا الیکشن میں این سی نے تینوں پر کامیابی حاصل کی تھی… امتحان اب ہے… ’انڈیا ‘کا امتحان کہ این سی… پی ڈی پی کیلئے ان تین میں سے کون سی نشست چھوڑنے کیلئے تیار ہو جاتی ہے… آمادہ ہو جاتی ہے … وہ کیا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ … کہ این سی کہے گی کہ اس نے ان تینوں حلقوں سے پچھلی بار کامیابی حاصل کی تھی تو… تو اب کی بار بھی یہ تینوں حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتار دے گی… ایسا نہیں ہو سکتا ہے… ایسا نہیں ہو تا ہے ۔اگر ’انڈیا ‘ کشمیر میں اس امتحان میں پاس ہو تا ہے‘ اس چیلنج کو عبور کر سکتا ہے… پی ڈی پی اور این سی دونوں کو نشستوں کی تقسیم … کسی بھی تقسیم پر راضی کر سکتا ہے تو… اور ہر ریاست میں یہ وہاں کی ساتھی علاقائی جماعتوں کو راضی کر سکتا ہے تو… تو ’انڈیا ‘ کو مودی کو ہرانے کا خواب دیکھنے کا حق ہے… ورنہ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر دہشت گردی سے پاک ہونے کے قریب:ڈی جی پی

Next Post

کشمیر کا ہر مارکیٹ آگ برسارہاہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کا ہر مارکیٹ آگ برسارہاہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.