ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :پرکاش

بینک ملازمین قرضہ داروں سے قرضہ واپس حاصل کرنے میں ہچکچا رہے تھے جو اب دور ہوگئی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-25
in اہم ترین
A A
دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :پرکاش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
’’جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں بہتری آنے کی وجہ سے جموں کشمیر بینک کو صارفین سے قرضہ واپس حاصل کرنے میں آسانی ہوئی ہے، اور بینک اب اقتصادی ترقی میں سبقت حاصل کر رہا ہے‘‘۔
ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر‘ بلدیو پرکاش‘نے سرینگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پرکاش نے کہا کہ دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر بینک کو سرفیاسی ایکٹ لاگو کرنے میں آسانی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بینک نے صارفین سے قرضہ واپس حاصل کرنے میں سبقت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک ہر کسی قرضہ دار سے اپنا قرضہ قانون اور ایس او پی کے مطابق واپس بحال کرے گا اور کسی قرضہ دار کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گا یا بنک قانون کے دائرے کے باہر نہیں جائے گا یا جا سکتا ہے۔
جے کے بینک ایم ڈی کے مطابق ’’امن و قانون کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے بینک ملازمین قرضہ داروں سے قرضہ واپس حاصل کرنے میں ہچکچا رہے تھے لیکن اب یہ ہچکچاہٹ دور ہوگئی ہے۔‘‘
پرکاش نے کہا کہ جموں کشمیر بینک نے گزشتہ سال۱۱۹۷ کروڑ کا منافع کمایا جو بینک کے ۸۵برسوں کے وجود میں سب سے زیادہ ہے۔
جے کے بینک ایم ڈی کا مزید کہنا تھا ’’جموں کشمیر میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد، شعبہ باغبانی، زراعت اور ان سے جڑے دوسرے منسلک شعبوں میں ترقی کی وجہ سے بھی بینک کی اقتصادی صورتحال مثبت طور بہتر ہوئی ہے کیونکہ جو قرضہ دار بینک کا قرضہ ادا کرنے کی صورت میں نہیں تھے، اقتصادی ترقی سے وہ بھی قرضہ واپس ادا کر رہے ہیں۔‘‘
پرکاش نے کہا کہ ماضی میں بینک میں جو بھی غیر قانونی تقرریاں ہوئی تھیں یا قرضے دئے گئے تھے انکی تحقیقات بینک اور دیگر متعلقہ ایجنسیز کر رہی ہیں اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان کو عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
جے کے بینک ایم ڈی نے مزید کہا کہ بینک میں کافی شفافیت آئی ہے اور ماضی میں جو ہوا تھا ان سے بنک اب کافی آگے بڑھ چکا ہے اور مستقبل کی ترقی کی طرف جارہا ہے۔ بلدید پرکاش نے کہا کہ بنک آنے والے دنوں میں نئی اور اپگریڈڈ ایم پے ایپ پانچ کر رہی ہے جس سے صارفین کو درپیش دقعتوں سے نجات ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس ایف کے آئی جی کا کپوارہ کے اگلے علاقوں کا دورہ

Next Post

برکس سربراہی اجلاس میںمودی اور شی جن پنگ میں مختصر جملوں کا تبادلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
برکس سربراہی اجلاس:مودی اور شی جن پنگ میں مختصر تبادلہ خیال

برکس سربراہی اجلاس میںمودی اور شی جن پنگ میں مختصر جملوں کا تبادلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.