بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ ترقی کے معیارات قائم ہو رہے ہیں‘:’ترقی کے فوائد کی مساوی تقسیم کویقینی بنا نے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘

ایل جی سنہا کا کولگام کا دورہ ‘ ترقیاتی اسکیموں کی عمل آوری کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-23
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

کولگام//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کولگام کا دورہ کیا اور مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی فائدہ مند او رفلیگ شپ سکیموں اور ضلع میں بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی سیکٹروارپیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
سنہا نے۱۰۰ بستروں والے گرلز گجر او ربکروال ہوسٹل ، امنو آدپورہ کولگام اور اشموجی کلیم گنڈ پُل کا بھی اِفتتاح کیا اور لوگوں کیلئے وقف کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ آج جموںوکشمیر دیگر ریاستوں اور یوٹیز کیلئے ترقی کے بہت سے شعبوں میں معیارات قائم کر رہا ہے ۔ ضلعی اِنتظامیہ اور پی آر آئیز کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ترقی کے فوائد کی مساوی تقسیم کویقینی بنایا جاسکے۔‘‘
سنہانے کہا کہ ہمیں عوامی خدمات کی زیادہ موثر فراہمی ، فلاحی سکیموں کے فوائد ، خود روزگار سکیموں کے فوائد نوجوانوں اور خواتین تک پہنچانے اور ان کی ضروریات اور خواہشات کیلئے مناسب طور پر حساس ہونا چاہیے۔
ایل جی نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ جائیداد کی رجسٹریشن جیسی آمدنی کی خدمات میں توسیع میں کوئی تاخیر نہ ہو۔
سنہا نے ضلع میں خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے میں پی آر آئی ممبران اور دیگر شراکت داروں کی فعال شرکت کی بھی خواہش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تیز تر ترقی اور شرح خواندگی میں اِضافے کیلئے ہماری کوششوں کا مکمل اَثر صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب پی آر آئیز ، عوام او راِنتظامیہ مل کر کام کریں۔
سنہا نے مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں مائیگرنٹ کشمیری ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر شامل ہے اور متعلقہ محکموکو جلد اَز جلد عمل درآمد کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔
ایل جی نے ضلعی اِنتظامیہ او ر تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کو ہدایت دی کہ وہ بلاک دیوس میں خصوصی کیمپوں کا اِنعقاد کر کے اہل اِستفادہ کنندگان کوبزرگ ، بیوہ پنشن ، سکالر شپ ، شادی اِسسٹنس سکیموں کو پورا کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقے ، خواتین ، بچوں اور جسمانی طو رخاص اَفراد کے لئے ترقیاتی پروگراموں کی مؤثر عمل آوری ہماری اوّلین ترجیح ہے۔
ایل جی نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) ایک نیا زرعی اِنقلاب لائے گا جو وسیع البنیاد اور جامع ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کی کامیاب عمل آوری اس شعبے سے وابستہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ہرممکن شعبے میں کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی تشکیل کی جائے تاکہ خطے کی اِقتصادی ترقی کے اِمکانات کو تلاش کیا جاسکے۔
سنہا نے ڈسٹرکٹ ایگری کلچر آفیسر کو دکش پورٹل پر کسانوں کی رجسٹریشن بڑھانے کی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع میں سیاحت اور صنعتی شعبوں کو فروغ دینے کیلئے کئے گئے اَقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے سیاحتی مقامات سے رابطے کو بہتر بنائیں اور کولگام آنے والے سیاحوں کی سہولیت کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔
ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ ضلعی میں صنعتی یونٹوں کے قیام کی سہولیت کیلئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں سے کہا کہ وہ مختلف سرکاری سکیموں کے تحت قرض کے بروقت فراہمی کے لئے بینکوں اور مالیاتی اِداروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ منعقد کریں۔
ایل جی نے خود روزگار کو فروغ دینے اور مشن یوتھ کی وقف سکیموں کے تحت ضلع کے خواہشمند نوجوانوں کو سپوٹ فراہم کرنے پر مزید زور دیا۔
میٹنگ میں خالی سرکاری عمارتوں کے اِستعمال اور نوجوانوں کو این سی سی اور ریڈ کراس کے اَقدامات میں شامل ہونے کی ترغیب دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف عوامی وفود بشمول یو ایل بی ، بی آر آئی نمائندوں ، فروٹ گرووروس ایسوسی ایشن ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، یوتھ کلب کے ممبران ، بار ایسو سی ایشن ، گجر بکروال اور پہاڑی کمیونٹی سے بات چیت کی اور مسائل اور مخصوص شکایات کے جلد اَزالے کی یقینی دہانی کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوشہرہ تیز اب حملہ کیس:قصوروار قرار دئے گئے دو ؍افراد کو عمر قید کی سزا

Next Post

ضلع ہسپتال کولگام میں فنڈز کے غبن کا انکشاف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

ضلع ہسپتال کولگام میں فنڈز کے غبن کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.