منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوشہرہ تیز اب حملہ کیس:قصوروار قرار دئے گئے دو ؍افراد کو عمر قید کی سزا

’فیصلے سے یہ پیغام گیا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو عمر بھر جیل میں رہنا پڑے گا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-23
in اہم ترین
A A
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں قانون کی طالبہ پر۱۱دسمبر۲۰۱۴کو تیزاب سے حملہ کرنے کے معاملے میں دو افراد کو قصور وار ٹھہرانے کے چھ دن بعد منگل کو سرینگر کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
متاثرہ نے کہاکہ گر چہ اس میں وقت لگا تاہم آج انہیں انصاف ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے افراد کے لئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے ۔
اطلاعات کے مطابق پرنسپل اینڈ سیشن جج سرینگر‘ جواد احمد نے منگل کو تیز اب حملے میں ملوث دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
عدالت نے سپیشل پبلک پراسکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ہفتے کے روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔
پبلک پراسکیوٹر نے مجرموں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ملزمان کے وکلانے عدالت سے سزا کو کم کرکے دس سال کرنے کا استفسار کیا ۔
جمعرات کوعدالت نے ملزمان ارشاد احمد وانی عرف سنی ساکن وزیر باغ سرینگر اور محمد عمر نور ساکن بمنہ سرینگر کو آر پی سی کی دفعہ۳۲۶؍اے اور۱۲۰؍بی کے تحت قصور وار قرار دیا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ استغاثہ نے ملزمان کے خلاف جو ثبوت و شواہد پیش کئے وہ صحیح ثابت ہوئے ۔
عدالت مجاز نے فیصلے میں کہاکہ قائم شدہ حقائق‘حالات اور شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملزمان نے طالبہ پر تیز آب پھینکنے کیلئے مل کر سازش رچائی تھی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حقائق اور ٹھوس ثبوت و شواہد کی روشنی میں ملزمان قصور وار پائے گئے ہیں ۔
وکیل اے اے تیلی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ متاثرہ کو آج انصاف ملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جج نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے یہ پیغام دیاکہ جو بھی اس طرح کی حرکت کا مرتکب قرار پائے گا اس کو عمر بھر جیل میں سڑنا پڑے گا۔
دونوں کو پھانسی کی سزا ہونے کے بارے میں جب وکیل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے لئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ قوانین میں ترمیم لا کر ایسے ملزمان کو پھانسی کی سزا کی شق شامل کرنی چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات پر روک لگ سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت مجاز نے جو جرمانہ عائد کیا وہ بہت ہی کم ہے کیونکہ متاثرہ کے علاج ومعالجہ پر لگ بھگ چالیس لاکھ روپیہ کا خرچہ آیا ہے ۔
دریں اثنا متاثرہ نے عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران جذباتی ہوتے ہوئے کہاکہ آج نو سال کے بعد مجھے انصاف ملا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج عدالت نے پوری سوسائٹی کو انصاف فراہم کیاہے اور میں جج جواد صاحب کی بہت ہی مشکور ہوں کہ انہوں نے ثبوت و شواہد کی روشنی میں دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔
متاثرہ نے بتایا کہ گر چہ اس میں نو سال لگے بالآخر جیت سچائی کی ہوئی اور دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ تیز آب کی خرید و فروخت پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی جانی چاہئے تاکہ یہ بازاروں میں آسانی کے ساتھ دستیاب نہ ہو سکے ۔
قابل ذکر ہے کہ۱۱دسمبر کو سری نگر کے نوشہرہ علاقے میں قانون کی ایک طالبہ پر گاڑی میں سوار دو افراد نے تیز آب سے حملہ کرکے شدید طورپر زخمی کیا۔آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالبہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔
اس سنسنی خیز واردات کے بعد اس وقت کے آئی جی کشمیر اے جی میر نے ایس ایس پی سری نگر امیت کمار کی نگرانی میں اس وقت کے ایس پی حضرت بل رئیس بٹ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیایس آئی ٹی نے۱۵روز کے اندر اند ردونوں ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور اس کے بعد کم سے کم وقت میں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی پیش کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجبہاڑہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک ‘ نوجوان زخمی

Next Post

’ ترقی کے معیارات قائم ہو رہے ہیں‘:’ترقی کے فوائد کی مساوی تقسیم کویقینی بنا نے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

’ ترقی کے معیارات قائم ہو رہے ہیں‘:’ترقی کے فوائد کی مساوی تقسیم کویقینی بنا نے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.