سرینگر/۱۸اگست
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں جمعہ کی صبح دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں دریائے جہلم سے جمعہ کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اس لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا جس نے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
دریں اثنا پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کی شناخت معلوم کی جا رہی
ہے ۔