سرینگر//
کرائم برانچ کشمیر نے دھوکہ دہی کے الزام میں دو افراد جن میں سے ایک مفرور ہے ، کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
کرائم برانچ کشمیر کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی جرائم ونگ سری نگر (کرائم برانچ کشمیر) نے ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۱/۲۷میں آر پی سی کے دفعات۴۷۱/۵۶۸/۴۲۰/۱۲۰بی کے تحت قابل سزا جرائم میں مبینہ طور ملوث ہونے پر برج ناتھ بٹ ولد آنجہانی تارا چند بٹ ساکن اندرا نگر سری نگر (حال ہائوس نمبر۱۵۶ امت نگر، موتھی جموں) اور غلام محمد شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکن سچن بونٹ بیروہ بڈگام کے خلاف سرینگر کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’کرائم برانچ کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا کہ ملزم برج ناتھ بٹ نے غلام محمد شیخ (زمین دلال) کے ساتھ مل کر گلاب باغ، پاندچھ سری نگر میں واقع ایک کنال۱۰مرلہ اراضی (زیر خسرہ نمبر۷۴۹؍اور میوٹیشن نمبر۱۵۵۴) کے پلاٹ کے سلسلے میں شکایت کنندہ اور اس کے بھائی کے ساتھ بیچنے کا معاہدہ کیا تھا‘‘۔
بیان کے مطابق اس معاہدے کے مطابق شکایت کنندہ نے ملزم برج ناتھ بٹ کے بینک اکائونٹ میں ۴۷لاکھ۲۰ہزار روپیے ٹرانسفر کئے تھے اور پوری رقم وصول کرنے کے باوجود بھی ملزمین شکایت کنندہ کو زمین ٹرانسفر کرنے میں ناکام ہوئے ۔
ترجمان نے کہا’’شکایت میں مزید الزام لگایا کہ ملزمان اپنے معلوم پتے سے فرار ہیں اور انہوں نے اپنے موبائل نمبر بھی تبدیل کئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’اس سلسلے میں سال۲۰۲۱میں کرائم برانچ کشمیر کے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات کے دوران جمع شدہ حقائق اور نا قابل ترید شواہد کے بنیاد پر ملزمان کے خلاف کیس کو ثابت ہونے پر ختم کیا گیا اور اس طرح ملزموں کے خلاف عدالتی فیصلے کے لئے عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی‘‘۔
بیان کے مطابق کلیدی ملزم برج ناتھ بٹ جو فرار ہے ، کی غیر موجودگی میں سی آر پی کے سیکشن۵۱۲ کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی۔
بیان کے مطابق مفرور ملزم برج ناتھ بٹ کو تلاش کرنے کیلئے اخباروں میں ایک نوٹس بھی شائع کی گئی ہے ۔