اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یوم آزادی کی تقریبات :سرینگر اور جموں میں سکیورٹی مزید سخت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر میں جگہ جگہ جامہ تلاشیاں، موٹر سائیکلوں کی ضبطی

conducted surprise checking and frisking at Lal chowk ahead of Republic day amid tight security in Srinagar on Thursday. UNI PHOTO-34U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

سرینگر/جموں/۱۱اگست
یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر سرینگر اور جموں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سرینگرلال چوک سمیت شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کڑا پہرہ بٹھایا گیا ہے۔ لالچوک میں جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے وہیں مشکوک افراد کی جامہ تلاشی کے علاوہ شناختی کارڈ بھی چیک کیے جارہے ہیں۔
76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جہاں وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں منعقد ہوگی۔جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی جھنڈا لہرائے گے اور پریڈ پر سلامی لے گے۔ایسے میں ایس کے اسٹڈیم کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا۔اسٹڈیم کے آس پاس فورسز کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹڈیم جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اسٹڈیم میں ڈرون سے بھی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔
ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی یوم آزادی کی تقریبات بہتر طور انجام دینے کے حوالے سے حفاظت کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔جگہ پر جگہ پر بندشیں کھڑی کر کے نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے بلکہ راہ گیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دریں اثناذرائع کے مطابق جموں وکشمیر میں جہاں سیکورٹی فورسز کی گشت کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ امسال جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے باقی حصوں کی طرح ضلع اودھم پور میں بھی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز جہاں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کر رہے ہیں وہیں گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر خاص طور پر نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔
ڈوڈہ‘ کشتواڑ ہ رام بن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سنیل گپتا نے گذشتہ روز اپنے دورہ کشتواڑ کے دوران سیکورٹی بندوبست کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا۔
دریں اثنا جموں کے دیگر حصوں اور سری نگر میں بھی یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی بندوبست کو مزید بڑھایا جا رہا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ امسال بھی یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس

Next Post

کشمیر میںدہشت گردی اپنے آخری مرحلے میںہے:ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

کشمیر میںدہشت گردی اپنے آخری مرحلے میںہے:ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.