جموں/۱۱اگست
ملک کے۷۷ویں یوم آزادی کے پیش نظر جموں کشمیر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید چوکس و سخت کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر میں جہاں سیکورٹی فورسز کی گشت کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ امسال جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے باقی حصوں کی طرح ضلع اودھم پور میں بھی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز جہاں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کر رہے ہیں وہیں گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر خاص طور پر نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔
ڈوڈہ‘ کشتواڑ ہ رام بن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سنیل گپتا نے گذشتہ روز اپنے دورہ کشتواڑ کے دوران سیکورٹی بندوبست کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا۔
دریں اثنا جموں کے دیگر حصوں اور سری نگر میں بھی یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی بندوبست کو مزید بڑھایا جا رہا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ امسال بھی یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔