پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

پڑوسی یہاں پر امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو بھیج رہا ہے :فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-19
in اہم ترین
A A
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

encounter.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں///
فوج کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے ملی ٹینٹ غیر ملکی ہیں اوروہ بڑی واردات انجام دینے کی تاک میں تھے ۔
کمانڈر،۶سیکٹر راشٹریہ رائفلز‘ بریگیڈیئر ‘ایم پی سنگھ نے پونچھ میں صحافیوں کو بتایاکہ مقامی لوگوں کے تعاو ن سے ہی چار جنگجوؤں کو مار گرایا گیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہیں اور وہ امن و امان کے خواہاں ہیں۔
فوجی کمانڈر نے بتایا کہ ۱۶جولائی کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرنکوٹ کے سندرا علاقے میں جدید ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا اور فرار ہونے کے راستو ں پر پہرے بٹھادئے۔ان کے مطابق۱۷جولائی کی سہ پہر کو جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
بریگیڈیئر سنگھ کے مطابق رات بھر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر پیرا کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ۱۸جولائی کی صبح سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران چار غیر ملکی جنگجووں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ان کے مطابق جاں بحق جنگجوؤں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
فوجی کمانڈر نے کہاکہ تصادم کی جگہ چار رائفلیں، آٹھ میگزین‘دو پستول‘تین پستول میگزین اور۱۵۲گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے ۔
بریگیڈیئرسنگھ کے مطابق رائفلوں پر چینی کمپنی اور پستول پر پاکستانی نشانات پائے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ جدید ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹ پونچھ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کو انجام دے سکتے تھے لیکن اس سے قبل ہی سیکورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کیا۔انہوں نے کہاکہ فوج اور پولیس نے مل کر اس آپریشن کو انجام تک پہنچایا ۔
پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہاکہ ہمارا پڑوسی یہاں پر امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو بھیج رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج چو بیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کے مطابق ایل او سی پر تعینات افواج اس پار کشمیر پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں ۔
مقامی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے بریگیڈیئر سنگھ نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کے تعاون سے ہی چار غیر ملکی جنگجووں کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے ۔
فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندواڑہ میں ملبے کیزد میں آکر شہری ہلاک

Next Post

بادام واری‘ قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگ کوفزدہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

بادام واری‘ قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگ کوفزدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.