سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے راجوار ہندواڑہ علاقے میں۴۷سالہ شہری ریت کے ٹیلے کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گیا ۔
اطلاعات کے مطابق راجوار ہندواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کام کے دوران ریت کا ٹیلہ گرآیا جس کی زد میں۴۷سالہ مزدور آیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے مزدور کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت غلام احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن چکی سر مرگ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔