بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دہشت گردی کی حمایت:مزید ۳۲ سرکاری ملازمین کی برطرفی کا منصوبہ

’ان کے خلاف عسکری تنظیموں سے ملی بھگت اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے مقدمات درج ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-19
in مقامی خبریں
A A
دہشت گردوں سے روابط کا الزام‘یونیورسٹی پروفیسر سمیت ۳ برطرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//(ویب ڈیسک)
جہاں گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین کو ’عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط‘ ہونے کے الزام پر نوکری سے برطرف کیا ہے۔ وہیں انتظامیہ نے اب اْن ملازمین کے سروس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جن کی ابتدائی تقرری کے آرڈر دستیاب نہیں ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ میںسرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد جموں کشمیر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر ایم ایس) پر اپنے ابتدائی تقرری کے آرڈر اپ لوڈ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ پورٹل جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے تمام ملازمین کی لازمی رجسٹریشن کیلئے شروع کیا تھا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق، کمیٹی ایسے ملازمین کے سروس بک میں درج اندراجات کی چھان بین کرے گی، جن کے ابتدائی تقرری کے آرڈر دستیاب نہیں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے اب تک ۵۲سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ انتظامیہ کے پاس اس وقت ۳۲؍ افراد کی فہرست ہے جن کے خلاف عسکری تنظیموں سے ملی بھگت اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے مقدمات درج ہیں۔ ان کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔‘‘
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے ’’ڈوزیئر تیار ہوتے ہی ان کی برطرفی کا حکم جاری کر دیا جائے گا۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا ہے ’’دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے عسکریت پسندوں جڑیں ختم کرنے کی کارروائی تیز کر دی ہے تاکہ یونین ٹیریٹری کو عسکریت پسندی سے پوری طرح سے پاک کیا جا سکے۔‘‘
ماضی میں اس طرح کی کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے’’لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اگست۲۰۲۰میں ریاست کی کمان سنبھالی تھی اور تب سے ہی عسکری نظام کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عسکریت پسندوں اور علیحدگی پسندوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی نشاندہی کے ساتھ ہی انہوں نے عسکریت پسندوں کی جائیداد ضبط کرنی شروع کر دیں۔‘‘
رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے ’’ان (عسکریت پسندوں) کی رہائش گاہوں پر بلڈوزر چلائے گئے۔ کشتواڑ میں۳۶ عسکریت پسندوں کے خلاف انٹرپول کا نوٹس جاری کیا گیا جو وادی چناب میں پاکستان سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس کا اناج کے معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ’غیر معقول‘ہے: بلینکن

Next Post

سپریم کورٹ راہل گاندھی کی عرضی پر۲۱جولائی کو سماعت کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

سپریم کورٹ راہل گاندھی کی عرضی پر۲۱جولائی کو سماعت کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.