جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نڈا نے گھپلوں پر کارروائی سے بچنے کے لیے یو پی اے کو بھان متی کا کنبہ قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-18
in قومی خبریں
A A
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کو سیاسی خود غرضی کی کھوکھلی بنیاد پر بنایا گیا ‘بھان متی کا کنبہ’ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے گھپلوں پر کارروائی سے بچنے کے لیے یہ اتحاد بنایا گیا ہے جس کا نہ کوئی لیڈر ہے ، نہ نیت، نہ پالیسی اور نہ فیصلہ سازی کی طاقت۔
منگل کو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کی میٹنگ کے موقع پر پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے آج کہا کہ ملک کی 38 سیاسی جماعتوں نے این ڈی اے کی میٹنگ میں اب تک اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے اور اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں این ڈی اے کا گراف اور دائرہ کار بڑھا ہے اور سیاسی پارٹیوں کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں این ڈی اے کا دائرہ بہت بڑھ گیا ہے ۔
مسٹر نڈا نے این ڈی اے کو ملک کی خدمت کے لیے وقف اتحاد قرار دیا اور کہاکہ ‘‘قومی جمہوری اتحاد 25 سال مکمل کر رہا ہے ۔ این ڈی اے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پوری میعاد اور مسٹر مودی کی دو میعاد کے بعد بھی مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل شام کو قومی جمہوری اتحاد کا اجلاس بلایا گیا ہے ۔ پچھلے 9 سالوں میں این ڈی اے کی تمام پارٹیوں نے این ڈی اے کے ترقیاتی ایجنڈے ، منصوبوں، پالیسیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چل رہے ہیں۔ پچھلے نو سالوں میں ہم نے وزیر اعظم مودی کی مضبوط قیادت دیکھی ہے ۔ ملک نے اسے سراہا ہے اور ایک مثبت ماحول پیدا ہوا ہے ۔ ملک کا عام شہری بھی فخر محسوس کرتا ہے ۔
کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر طنز کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ "کہیں کی اینٹ، کہیں کاروڑا۔ بھان متی نے ایک کنبہ جوڑا…. جہاں تک یو پی اے کا تعلق ہے ، یہ بھان متی کا کنبہ ہے ۔ یہ ایسا اتحاد ہے ، جس کا نہ کوئی لیڈر ہے ، نہ نیت، نہ پالیسی، نہ فیصلے لینے کی طاقت۔ یہ یو پی اے حکومت کے 10 سال کی بدعنوانی اور گھپلوں کا مجموعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی خود غرضی کے اس سیاسی اتحاد کی بنیاد کھوکھلی ہے ۔ کانگریس نے یہ اتحاد بیس لاکھ کروڑ روپے کے گھپلوں اور بدعنوانی پر کارروائی سے بچنے کے لیے تیار کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی کا فنانشل ماڈل منظور، پی سی بی 4 سرفہرست ملکوں میں شامل

Next Post

جی-20 گلوبل فوڈ ریگولیٹری سمٹ 20 جولائی سے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی کی ڈیزائر کی فروخت 35 لاکھ یونٹ سے تجاوز کرگئی

2026-11-03
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
Next Post
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

جی-20 گلوبل فوڈ ریگولیٹری سمٹ 20 جولائی سے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.