جموں//
جموں کے کٹھوعہ ضلع کے سہر گاؤں میں فضا میں نظر آنے والی مشکوک شئے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے سہر گاوں میں چند مقامی افراد نے آسمان سے ایک مشتبہ لائٹ کو نیچے آتے ہوئے دیکھا اور فوری طورپر اس بارے میں بی ایس ایف کو مطلع کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف ، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف نے مشترکہ طورپر ایک وسیع سرحدی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی شئے برآمد نہیں ہو سکی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ ۱۲جولائی کے روز سانبہ ضلع کے سمب علاقے میں بھی ایک مشکوک الیکٹرک آلے کو برآمد کرکے اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ۔