جموں/۱۱جولائی
جموںکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کی صبح کشتواڑ میں پاکستان سے کام کرنے والے 4جنگجووں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ضلع کشتواڑ کے چھاترو، مغل میدان اور سنگھ پورہ علاقوں میں مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ان چار جنگجووں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں جو پاکستان میں بیٹھ کر ضلع کشتواڑ میں ملی ٹنسی کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن جنگجوﺅں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ان میں جمال الدین، گلزار احمد، شبیر احمد اور گلابو شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ جنگجو پاکستان بھاگ گئے ہیں اور وہیں سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف یو اے (پی) اے کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا۔
جموں میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 جنگجووں، جو سر حد پار سے کام کر رہے ہیں، کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے ۔
قبل ازیں اسی ضلع میں 13 جنگجوﺅں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔