جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حاجیوں کی آمد کا سلسلہ ۱۸ جولائی سے شروع ہو کر۲؍اگست کو مکمل ہو گا 

پہلے تین دن دو اور باقی ایام میں روزانہ تین پروازوں میں واپسی ہو گی :صوبائی کمشنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-09
in مقامی خبریں
A A
انتظامیہ کا کام قبضہ کی گئی اراضی کا تحفظ ہے‘اسے ہر قیمت پر کریں گے:بیدھوری

DiV Com

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر//
فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد جموں کشمیر کے کم و بیش ۱۲ہزارحاجیوں کی آمد کا سلسلہ ۱۸ جولائی سے شروع ہو کر۲؍اگست کو مکمل ہو گا ۔
صوبائی کمشنر کشمیر‘وِجے کمار بدھوری نے آج اَفسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی جس میں حجاج کرام کی مطلوبہ سہولیات فراہم کرنا اور اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
حجاج کرام کا پہلا قافلہ۱۸ جولائی کو سعودی عرب سے حج کی اَدائیگی کے بعد واپس آئے گا۔
صوبائی کمشنر نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ حج کا فریضہ اَدا کرنے بعد سعودی عرب سے واپسی پر حجاج کرام کے اِستقبال کی سہولت فراہم کریں۔
میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اِس برس جموںوکشمیر اور لداخ سے ۱۲ہزارحجاج کرام نے حج کا فریضہ اَدا کیا۔سعودی عرب سے سرینگر کیلئے واپسی حج پروازیں۱۸جولائی سے۲؍اگست تک چلیں گی۔
مجموعی طور پر۳۸ پروازیں حجاج کرام کو سعودی عرب سے یہاں لے کر آئیں گی۔ پہلے تین دِن دو پروازیں چلیں گی اور اِس کے بعد تمام حجاج کرام کی واپسی تک تین پروازیں چلیں گی۔
میٹنگ میں حج پروازوں کی آمد، اِستقبالیہ ، آمد کے اَوقات ، سامان اور آب زم زم کی ائیر لفٹنگ ، ہوم گارڈز کے رضاکاروں کی تعیناتی ، پارکنگ سہولیات ، حاضرین کو گاڑیوں کے پاس اور حجاج کرام کیلئے ٹرانسپورٹ کے اِنتظامات سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی کمشنر نے سی اِی او حج کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ہوائی اَڈے میں داخل ہونے والے حجاج کرام کے حاضرین کیلئے کلر کوڈ والے پاس کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو طبی سہولیات کے قیام ، عملے کے ساتھ فائیر ٹینڈروں کی تعیناتی، ہوائی اڈے پر ٹریفک کے ضابطے کے علاوہ حج ہاؤس میں پینے کے پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور حج ہاؤس کے اِرد گرد مناسب صفائی ستھرائی وغیرہ کی بھی ہدایت دی۔
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حجاج کرام کے اِستقبال کے لئے صرف پاس والی گاڑیوں کو ائیر پورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی اِجازت ہوگی ۔ اِس کے علاوہ حجا ج کرام کی سہولیت کیلئے ہوائی اَڈے پر ہوم گارڈز تعینا کئے جائیں گے۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے اَیس اِی کسٹمز کو ہدایت دی کہ لازمی سکریننگ کیلئے ہوائی اَڈے پر کافی اَفرادی قوت کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
بدھوری نے اَفسروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ حجاج کرام کیلئے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنائیں اور ان کی بغیر پریشانی سے آمد اور ان کے متعلقہ مقامات تک آسان سفر کو بھی یقینی بنائیں۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے جے اینڈ کے آر ٹی سی اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ حجاج کرام کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے مناسب تعداد میں بسیں مہیا کریں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو ’لوٹ کی دْکان‘اور’جھوٹ کا بازار‘قراردیا

Next Post

سرینگر میں خواتین کیخلاف جرائم میں متواتر اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
جموں وکشمیر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میںمسلسل اضافہ درج

سرینگر میں خواتین کیخلاف جرائم میں متواتر اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.