سرینگر///
جنوبی کشمیر کے ترال میں ۲۵جون کو پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان پیر کی صبح سرینگر کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اطلاعات کے مطابق خانقاہ فیض پناہ ترال میں نائب امام اویس احمد گنائی موٹر سائیکل حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کو نازک حالت میں سری نگر منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح نوجوان نے سرینگر کے ہسپتال میں آخری سانس لی۔
جوں ہی نوجوان کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد میں اس کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا ۔