سرینگر///
پولیس نے بارہمولہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے۳۸۰نقلی سونے کے بسکٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے چیکنگ کے دوران خان پورہ برج پر ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے۳۸۰نقلی سونے کے بسکٹ بر آمد کئے ہیں۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت جاوید احمد ڈار ساکن خان پورہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم بارہمولہ مارکیٹ سے خان پورہ کی طرف جا رہا تھا اور پولیس کی چیکنگ پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا’’تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۳۸۰گرام وزنی۳۸۰نقلی سونے کے بسکٹ بر آمد کئے گئے جس کے بعد اس کو فوری طور حراست میں لیا گیا‘‘۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔