سرینگر//
پیر باغ علاقے میں جمعہ کو سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پیر باغ میں ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان جس کی شناخت۲۲سالہ صاحب بھٹ ولد مختار احمد بٹ ساکنہوال کے طور پر ہوئی ہے‘زخمی ہو گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس دوران ہندواڑہ میں جمعے کے روز گیارہ سالہ لڑکا سائیکل سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب گیارہ سالہ لڑکا ‘جس کی شناخت سجاد وار کے بطور ہوئی ہے سائیکل سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی کمسن لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے سرینگر ریفر کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔