سرینگر//
جموںکشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز رام بن میں تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز ۲بجکر۳منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز رام بن تھا۔
سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۰ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۵کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ جموں کشمیر میں گذشتہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت آنے والا چھٹا زلزلہ ہے ۔
ضلع ڈوڈہ میں۱۳جون کو۴ء۵کی شدت کا زلزلہ آیا جس سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔اس کے ایک روز بعد۱۴جون کو صبح ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں یکے بعد دیگرے چار زلزلے آئے جن سے لوگوں میں کافی خوف یہراس پھیل گیا تھا تاہم ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
جموںکشمیر زلزلیاتی پیمانے پرسب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔