جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں آتشزدگی، دارلعلوم کی عمارت خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-18
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی واردات میں ایک دارلعلوم کی عمارت خاکستر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چاڈورہ کے کوٹھی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح قریب چار بجے ایک دارلعلوم کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے نہ صرف عمارت کو خاکستر کر دیا بلکہ طلبا کے کپڑوں اور کتابوں کو بھی راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا۔
فردوس احمد نامی ایک مقامی نے میڈیا کو بتایا کہ آگ چار بجے نمودار ہوئی اور سوا چار بجے ہم نے فائر سروس محکمے کو مطلع کیا جو چھ بجے یہاں پہنچے ۔
احمد نے کہا کہ ہمارے علاقے میں یہ دارلعلوم گذشتہ دس بارہ برسوں سے چل رہا ہے اور اس میں قریب۶۰بچے زیر تعلیم ہیں جن کے قیام و طعام کا انتظام یہیں پر کیا جاتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دارلعلوم کے سارے بچے محفوظ ہیں لیکن ان کے کپڑے اور کتابیں خاکستر ہوئی ہیں۔انہوں نے اور وہاں موجود دیگر لوگوں نے عوام اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس دارلعلوم کی بھر پور مدد کریں تاکہ اس کی دوبارہ تعمیر عمل میں لائی جاسکے ۔
دارلعلوم کے ایک طالب علم محمد صدام نے کہا کہ جس وقت آگ لگ گئی ہم اس وقت مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور پھر مقامی لوگ بھی آگ بجھانے میں جٹ گئے ۔
صدام کا کہنا تھا کہ ہم اسی دارلعلوم میں پڑھنا چاہتے ہیں اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کی سر نو تعمیر کیلئے ہماری بھر پور مدد کریں۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلہاڑی سے کئے گئے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

Next Post

زلزلے کے ہلکے جھٹکے رام بن مرکز‘ کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

زلزلے کے ہلکے جھٹکے رام بن مرکز‘ کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.