سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں ناکہ چیکنگ کے دوران میر گنڈ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ منشیات فروش رنبیر گڑھ سے میرگنڈ کی طرف آرہا تھا اور ناکہ پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت توصیف احمد گنائی ساکن رنبیر گڑھ کے بطور کی گئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۹۲گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ہانجی ویرہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہانجی ویرہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش ایک توایرا گاڑی میں سری نگر سے پٹن کی طرف آ رہا تھا اور پولیس کی ناکہ پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت اعجاز احمد گوجری عرف اعجاز مغل ولد نورالدین گوجری ساکن پٹن کے بطور کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۱۲۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق منشیات فروش کو گرفتار اور گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن پٹن میں مقدمے درج کئے ہیں۔