جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہ جانے اپنے مودی جی نے اپوزیشن کا کیا بگاڑا ہے جو اپوزیشن ہاتھ دھو کے ان کے پیچھے پڑ گئی ہے… مودی جی جو کرتے ہیں ‘ جو کہتے ہیں… حزب اختلاف اس کی مخالفت کرتی ہے … مانا کہ حزب اختلاف کا کام مخالفت کرناہی ہے‘ لیکن صاحب یہ کیا بات ہو ئی کہ وہ بات بات اور ہر ایک بات پر مخالفت کرے ۔ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ اپنے مودی جی جو بھی کام کریں … وہ اس کیلئے مخالفت کے مستحق ہیں…ا یسا نہیں ہے اور ایسا ہو نہیں سکتا ہے… مودی جی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنوائی … ایک شاندار عمارت … اسی عمارت کا مودی جی اتوار ۲۸ مئی کو افتتاح کرنے جا رہے ہیں… اور اپوزیشن اس کی بھی مخالفت کررہی ہے… مخالفت ہی نہیں کررہی ہے بلکہ اس تقریب کا بائیکاٹ بھی کررہی ہے… اس لئے کررہی ہے کہ اس عمارت …پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح مودی جی کیوں کررہے ہیں کہ اپوزیشن کا جاننا اور ماننا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر مملکت کو کرنا چاہئے اور… اور اس لئے کرنا چاہئے کیونکہ آئین کے مطابق صدر صاحبہ پارلیمنٹ کی بھی سربراہ ہیں… اس لئے افتتاح انہی کو کرنا چاہئے تھا … چونکہ صدر صاحبہ افتتاح نہیں کررہی ہیں… اس لئے اپوزیشن افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کررہی ہے… اب آپ ہی بتائیے کہ ہم بتلائیں کیا …وہ کیا ہے کہ مودی جی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنوانے کی منصوبہ بندی کی ‘ اس منصوبے کو عملایا … اس کیلئے خطیر رقم کا بندو بست کیا ‘ محض دو تین برسوں میں اس کی تکمیل کو ممکن بنایا اور… اور آج یہ ہمارے سامنے ایک شاہکار کے طور پر موجود ہے… اور اس لئے موجود ہے کیونکہ اسے مودی جی نے بنوایا … کسی اور نے نہیں بنوایا … اگر مودی جی اسے نہیں بنوا لیتے تو… تو یقین کیجئے کہ آج یہ ہمارے بیچ میں موجود نہیں ہو تی… بالکل بھی نہیں ہوتی …یہ اس لئے ہے کیونکہ مودی جی نے ایسا چاہا… مودی جی جو چاہتے ہیں وہ ہوجاتا ہے… اس لئے یہ بھی عمارت بھی ہوئی … پایہ تکمیل کو ہوئی … اس لئے اگر مودی جی اب پار لیمنٹ کی اس نئی عمارت کا افتتاح کر بھی لیتے ہیں تو … تو اس میںحرج کیا ہے کہ… کہ افتتاح کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ عمارت … پارلیمنٹ کی نئی عمارت مودی جی کی ذاتی جاگیر بن جائیگی … مودی جی اس عمارت کو بنتے دیکھ کر خوش ہیں…اور اس کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کرکے وہ اور بھی زیادہ خوش ہوں گے… اور مودی جی خوش ہوں‘ وہ خوش رہیں‘ یہ سب سے اہم ہے… ان کیلئے اور ملک کیلئے بھی… لیکن اپوزیشن ہے کہ ان سے ان کی اتنی خوشی بھی دیکھی نہیں جا رہی ہے… بالکل بھی نہیں جارہی ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس ختم

Next Post

کشمیر کا نوجوان کیوں بھاگ رہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کا نوجوان کیوں بھاگ رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.